Home / تعلیم / خوف کے ماحول میں تعلیم کا حصول ممکن نہیں‘پشتونخوا ایس او

خوف کے ماحول میں تعلیم کا حصول ممکن نہیں‘پشتونخوا ایس او

کوئٹہ(آن لائن)پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جنوبی پشتونخوا زون کے جاری بیان میں یونیورسٹی سٹی برانچ بروری روڈ میں طلباء تنظیموں کے سیاسی اجتماع کو یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے بزور طاقت منتشر کرنے ،طلباء کو اجلاس کی اجازت نہ دینے اور طلباء تنظیموں کے رہنماؤں کو دھونس دھمکیاں دینے کو تعلیم دشمن وغیر قانونی عمل سے تعبیر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی سٹی کیمپس میں ایک خوف وہراس پر مبنی ماحول پیدا کیا گیا ہے اور جو طلباء حقیقی سیاسی طلباء تنظیموں سے منسلک ہیں انہیں کلاسز میں باقاعدہ بعض اساتذہ کے ذریعے خوفزدہ کرنے پر توجہ مرکوز کی ہوئی ہے جس سے نہ صرف ادارے کی بد نامی ہورہی ہے بلکہ طلباء کا قیمتی وقت ضائع ہورہا ہے بیان میں کہا گیا کہ سٹی کیمپس گیٹ پر طلباء کو بلا جواز تنگ کیا جارہا ہے اور یونیورسٹی کو نوگو ایریا میں تبدیل کردیا گیا ،طلباء رہنماؤں کو مسلسل دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ اگر وہ اپنے سیاسی موقف و سیاسی نظریات سے دستبردار نہ ہوئے تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور ان کو یونیورسٹی سے فارغ کیا جائے گا لیکن طلباء رہنماؤں نے ہر قسم کی دھونس دھمکیوں کومسترد کرتے ہوئے آئین وقانون کے دائرے میں اپنی پر امن سیاسی سرگرمیوں کو دوام بخشنے کا اعلان کیا ہے جس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں بیان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے