Home / تعلیم / وائس چانسلر کی غیرقانونی وغیر آئینی سرپرستی کا خاتمہ کیا جائے‘طلباء ایجوکیشنل الائنس

وائس چانسلر کی غیرقانونی وغیر آئینی سرپرستی کا خاتمہ کیا جائے‘طلباء ایجوکیشنل الائنس

کوئٹہ(آن لائن)طلباء ایجو کیشنل الائنس کے مرکزی بیان میں بلوچستان یونیورسٹی سٹی کیمپس میں طلباء کی سیاسی سرگرمیوں پر کیمپس ایڈ منسٹریٹر اور وائس چانسلر کی جانب سے پابندیوں،طلباء کو زدو کوب کرنے اور کیمپس گیٹ پر طلباء کو یونیورسٹی میں داخلے سے روکنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وائس چانسلر کی طرف سے بغیرمیرٹ بھرتی کئے بعض اساتذہ طلباء کو دھمکیاں دے رہےہیں اور ان کو سیاست اور سیاسی سرگرمیوں سے دور رکھنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں اور سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے طلباء کو مختلف مضامین میں دانستہ طور پر فیل کر کے ان کو یونیورسٹی سے بے دخل کرنے کی ناروا وعلم دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہیں ۔ بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ وائس چانسلر کی غیرقانونی وغیر آئینی سرپرستی کا خاتمہ کیا جائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے