Home / تازہ ترین / شہر کی اہم شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام

شہر کی اہم شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)شارع فیصل کا ایک ٹریک ٹریفک کیلئے بند کئے جانے کے باعث شہر کی اہم شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو شہر کی انتہائی اہم شاہراہ شارع فیصل پر ہوٹل آواری ٹاور کے سامنے سڑک پر گڑھا پڑجانے کے باعث ٹریفک پولیس نے ایک ٹریک کو ٹریفک کیلئے بند کردیا ،جس کے باعث شہر کی دیگر اہم شاہراہوں جن میں صدر عبداللہ ہارون روڈ،زیبالنسااسٹریٹ ،مین کورنگی روڈ،ایوان صدر روڈ،لکی اسٹار،کینٹ اسٹیشن ،گزری سمیت دیگر اہم شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ،جس کے باعث لوگوں نے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے