Home / جرائم و حادثات / بلیک میل کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

بلیک میل کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں لڑکیوں کی نازیبا تصاویر واٹس ایپ پر پھیلا کر بلیک میل کرنے والے 2 ملزمان کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیاہے۔ایف آئی اے کے سائبر کرائم سیل نے کامیاب ایکشن کرتے ہوئے شہر قائد میں لڑکیوں کی نازیبا تصاویر واٹس ایپ پر پھیلا کر انہیں بلیک میل کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان موبائل فون سے ویڈیو بنا کر لڑکیوں کو بلیک میل کرتے تھے اور ان سے پیسے لیتے تھے۔ایف آئی اے ذرائع کی رپورٹ کے مطابق ایک ملزم کے موبائل سے مزید لڑکیوں کی نازیبا تصاویر بھی ملی ہیں۔ملزمان اس سے پہلے بھی کئی لڑکیوں کو بلیک میل کر کے پیسے وصول کر چکے ہیں، ایف آئی اے نے ملزمان کا 3 روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔

اباؤٹ اخبار نو

دوبارہ چیک کریں

شہلا رضا کے دفتر میں پراسرار آگ، سامان جل گیا

کراچی …سندھ سیکریٹریٹ میں واقع صوبائی وزیر ترقی نسواں شہلا رضا کے دفتر میں پراسرار …

1 ماہ بعد ہی دلہن قتل

کراچی ( رپورٹ:توقیر اسلم)کورنگی میں شوہر نے مبینہ طو ر پر ایک ماہ بعد ہی …

بیٹی کو دیکھ کر والد چل بسا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں اپنی اغوا ہونی والی بیٹی کو دیکھ کر والد دل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے