Home / پاکستان / شہر قائد / چیرمین بلدیہ کورنگی نیئر رضا کی کھلی بدمعاشی

چیرمین بلدیہ کورنگی نیئر رضا کی کھلی بدمعاشی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ضلع کورنگی کو اجاڑ کر رکھ دینے والے چیرمین بلدیہ کورنگی ”نیئر رضا“کی اپنے جائز حقوق مانگنے والی خواتین اساتذہ سے کھلی بدمعاشی، سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دے ڈالیں جبکہ چیرمین اور ان کے حواریوں نے خواتین کو مغلظات کہیں اور بندوق بھی تان لی، خواتین اساتذہ گزشتہ سال تنخواہوں میں گزشتہ2 سال کے 10 فیصد اور امسال کے 15 فیصد اضافے کیقانونی حق سے نیئر رضا نے محروم کر رکھا ہے۔ ملک میں جاری شدید مہنگائی کے مارے اساتذہ جب احتجاج کے لیے آئے تو چیئرمین بلدیہ کورنگی ”نیئر رضا“،انکے گارڈ ”باقر ”اور پی اے کامران اور قاسم نے بلدیہ کورنگی کے محکمہ تعلیم کی خواتین اساتذہ کو اپنے مطالبے منوانے کیلئے کئے جانے والے احتجاج کے دوران مغلظات بکنے کے ساتھ ساتھ خواتین اساتذہ پر اسلحہ بھی تان دیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دے ڈالی جس سے بلدیہ کورنگی کے ملازمین میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ کورنگی میں محکمہ تعلیم کی خواتین اساتذہ نے بلدیہ کورنگی کے مرکزی دفتر میں جمعرات کے روز احتجاج کیا اور ان کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ 2سال سے زائد عرصہ گزر گیا لیکن انکو اضافی تنخواہ کا اجراء نہیں کیا جا سکا 2سال گزرجانے کے باوجود چیئرمین بلدیہ کورنگی نیئر رضا کی جانب سے انہیں کسی قسم کی یقین دہانی نہ کروائے جانے سے ان میں اضطرابی کیفیت نمایاں دکھائی دے رہی تھی۔ اس ضمن میں احتجاج پر بیٹھی ٹیچرز سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق جب ”نیئر رضا“ اپنے کمرے سے باہر نکل کر اپنی گاڑی میں بیٹھنے لگے تو اساتذہ کی جانب سے انکی گاڑی کے سامنے آکر احتجاج کیا جانے لگا جس کے بعد ”نیئر رضا“ نے خواتین اساتذہ کو دہمکی دی اور کہا کہ اگر اس طرح کا مظاہردوبارہ کیا تو انکی تنخواہ کاٹی جائے گی اور انکو واپس ڈی ایم سی ملیر بھیج دیا جائے گا،اطلاعات کے مطابق چیئرمین ”نیئر رضا“ کے گارڈ ”باقر” نے خواتین اساتذہ پر اسلحہ تان دیا اور انکے پی اے ”کامران اورقاسم”نے خواتین کو دھکا دیا او ر مغلظات بھی بکنے لگے اور ویڈیو بنانے والے ایک شخص سے موبائل فون بھی چھین لیا،جس کے بعد خواتین اساتذہ میں شدید غم وغصہ پایا جانے لگا،واضح رہے کے چیئرمین بلدیہ کورنگی ”نیئر رضا“ کا بلدیہ کورنگی کے سرکاری ملازمین کے ساتھ انتہائی بدتمیزی سے پیش آنے کے واقعات عام ہیں اور انہوں نے ضلع کورنگی کو اجاڑ کر رکھ دیا ہے، ہر سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جبکہ برساتی نالوں کی عدم صفائی کے باعث معمولی بارش میں ضلع بھر میں پانی کھڑا ہو جاتا ہے، اور نالوں کی کاغذی صفائی کے زریعہ کروڑوں کی کرپشن کا بھی الزام ہے۔ ان کے ساتھ بعض سنگین الزامات کے حامل افراد بھی نظر آتے ہیں تاہم ایم کیو ایم انکی کسی بھی کرپشن اور غیر اخلاقی کرتوتوں پر کوئی ایکشن لینے کے بجائے ضلع کورنگی کے ووٹرز کی بے بسی کا خاموشی سے تماشا دیکھ رہی ہے، ایسا مھسوس ہو رہا ہے کہ اب جلع کورنگی سے ایم کیو ایم کو کامیاب ہونے میں کوئی دلچسپی باقی نہیں رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے