Home / پاکستان / پاکستان کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیگا ،آرمی چیف

پاکستان کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیگا ،آرمی چیف

راولپنڈی (این این آئی)پاک فو ج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کو کبھی تنہا اور حالات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گا ، کشمیر کا تکمیل کا نامکمل ایجنڈا ہے اور اس وقت رہے گا ،جب تک اس کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں او رکشمیری امنگوں کے مطابق نہیں ہو جاتا ،بھارتی قیادت کا مذہبی جنونیت، تعصب، تنگ نظری اور طاقت کے زعم میں کشمیریوں کے حقوق پر حملہ بلا شبہ ہمارے اور پوری عالمی برادری کیلئے ایک چیلنج ہے

 

کشمیریوں کے بے بس عوام کی تکالیف اور آئے روز کی حقوق کی خلاف ورزیاں انسانیت کیلئے لمحہ فکریہ ہیں،پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں،پاکستان ایک پر امن ملک ہے کشمیریوں پر ظلم ہمارے صبر کی آزمائش ہے، پاکستان کی بہادر عوام،افواج اپنے کشمیری بھائیوں کیلئے ہر طرح کی قربانیاں دینے کو تیا رہیں، ہم آخری گولی، آخری سپاہی اور آخری سانس تک اپنا فرض ادا کریں گے اور اس کیلئے ہر حد تک جانے کو تیار ہیں،حالیہ سالوں میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہماری کامیابی باقی دنیا کیلئے ایک مثال ہے ،ہمارے جوانوں کی کامیابیاں کبھی رائیگاں نہیں گئیں اور نہ جائیں گی

 

آنے والی نسلوں کو ایک محفوظ اور روشن مستقبل دینا ہمارا فرض ہے ،الحمد اللہ آج پاکستان میں امن کی فضا قائم ہے ،پاکستان نے اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے پوری کی ہیں ،اب اقوامِ عالم ہر طرح کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کو عملی طور پر رد کرے،ہم نے ہمیشہ افغانستان میں ہائیدار امن کی کوششیں کی ہیں اور آئندہ بھی جاری رکھیں گے، جب تک وطن کے جاں نثار موجود ہیں کوئی پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،موجودہ افغان مفاہمتی عمل میں ہمارا بھرپور تعاون ہماری سوچ کا عکاس ہے،تنازع کے تمام فریقین کی شرکت اور اتفاق رائے ہی سے افغان قوم کیلئے امن سلامتی خوشحالی لائی جاسکتی ہے۔

 

جمعہ کو یوم دفاع یوم یکجہتی کشمیر کے طورپر منایا گیا اور ا س سلسلے میں مرکزی تقریب میں جی ایچ کیو ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تھے ، یوم دفاع و شہداء کی مرکزی تقریب میں شہداء کے لواحقین خصوصی طور پر مدعو تھے ۔تقریب میں بگل بجا کر شہداء کو سلام پیش کیا گیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔یوم دفاع و شہدا کی تقریب میں غیر ملکی سفراء ، حکومتی ارکان اور اعلیٰ عسکری حکام بھی شریک ہوئے ۔تقریب کے آغاز پر قومی ترانہ پڑھا گیا جس میں تمام شرکاء نے کھڑے ہو کر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر شہداء کے حوالے سے ایک ڈاکیومینٹری بھی پیش کی گئی جس میں شہدا کے اہلخانہ مختصر انٹرویو شامل کیے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہنے کہاکہ پاکستان کی بنیادوں میں شہدا کا لہو شامل ہے جنہوں نے بلا شبہ ایک عظیم جدو جہد کے بعد ہمارے لیے ایک آزاد وطن حاصل کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ 1947 سے لے کر خواہ وہ جنگ ہو یا دہشت گردی کے خلاف جنگ، جب بھی ضرورت پڑی وطن کے بیٹوں سے لبیک کہا، دھرتی کے بیٹوں کا خون کل بھی پاکستان کی حفاظت کی ضمانت تھا اور آج بھی ہمارے جری سپوت وطنِ عزیز پر قربان ہونے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں یہ بات یقین سے کہتا ہوں کہ جوانوں کی کامیابیاں کبھی رائیگاں نہیں گئیں اور نہ جائیں گی، حالیہ سالوں میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری کامیابیاں باقی دنیا کے لیے ایک مثال ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ یہ ایک لمبی اور مشکل جنگ تھی جس میں ہمارے جوانوں نے اپنا کل ہمارے آج کیلئے قربان کردیا لیکن پاکستان کے دشمنوں کو ان کے ارادوں میں کامیاب نہیں ہونے دیا۔

 

انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ آج پاکستان میں امن کی فضا قائم ہے اور آج کا پاکستان امن و سلامتی کا پیغام دیتا ہے جو کہ خطے اور پوری دنیا کے لیے بھی ہے جن کے لیے ہماری قربانیوں اور تعاون ایک مثال ہے۔پاکستان نے اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے پوری کی ہیں اب اقوامِ عالم کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہر طرح کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کو عملی طور پر رد کرے، ہمارا فرض ہے کہ آنے والی نسلوں کو ایک محفوظ اور روشن مستقبل دیں۔انہوں نے کہا کہ آج کا پر امن اور بدلتا ہوا پاکستان دنیا کے لیے امن ترقی و رواداری کا پیامبر ہے، ایک پر امن، مضبوط اور ترقی یافتہ پاکستان ہماری منزل ہے اور ہم پوری حکمتِ عملی سے ان منزل کی جانب سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔دہشت گردی کے عفریت سے کامیابی سے لڑنے کے بعد اب ہماری جنگ غربت، بے روزگاری، جہالت اور معاشی پسماندگی کے خلاف ہے تا کہ ہمارے شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہ جائیں۔انہوں نے کہا کہ آج جب ہم ایک روشن پاکستان کی بات کرتے ہیں تو ہماری دل مقبوضہ کشمیر میں موجود اپنے بھائیوں کی تکلیفوں، مصیبتوں اور بڑھتی مشکلات کے باعث نہایت بے چین ہیں

اباؤٹ ویب ڈیسک

دوبارہ چیک کریں

کشمیر جا کر لڑنا کشمیریوں سے دشمنی ہوگا،عمران خان

پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ پاکستان سے جا …

خورشید شاہ گرفتار

اسلام آباد – – – – – نیب نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ …

مسئلہ کشمیر پر اہم اقدامات اٹھائیں گے، شاہ محمود قریشی

لاہو ر(بیورو رپورٹ)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پانچ اگست کے بھارتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے