Home / تازہ ترین / پلاسٹک فیکٹری میں لگنے والی آگ پر رات گئے تک قابو نہ پایا جاسکا

پلاسٹک فیکٹری میں لگنے والی آگ پر رات گئے تک قابو نہ پایا جاسکا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جمعے کی صبح شیر شاہ کی پلاسٹک فیکٹری میں لگنے والی آگ پر رات گئے تک قابو نہ پایا جاسکا، شہر بھر کے فائر ٹینڈرز اور فائر بریگیڈ کے عملے طلب کر لیاگیا۔تفصیلات کے مطابق شیر شاہ پراچہ چوک پر واقع پلاسٹک کی فیکٹری میں جمعے کی صبح اچانگ آگ بھڑک اٹھی جس پر فوری طور پر فائربریگیڈ کے اطلاع دے گئی جس نے ابتدائی طور2گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم آگ نے نہایت ہی تیزی سے شدت اختےار کرلی جس کو دیکھتے ہوئے فائر بریگیڈ نے آگ تیسرے درجے کی قرار دے کر شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب کرلیں،چیف فائر افسر نے میڈیا کو بتایا کہ فائر فائٹرز عمارت میں داخل ہوگئے ہیں، آگ پر جلد قابوپالیا جائے گا۔دس گھنٹے سے لگی آگ کے باعث تپش شدت اختیار کر گئی، آس پاس دھواں بھر گیا، جس کے باعث فائر بریگیڈ عملے کو شدید دشواری کا سامنا ہے.،فیکٹری کی کھڑکیاں چھوٹی ہونےسے پانی نہیں پہنچ پارہا ، پانی کی کمی پوری کرنےکے لے ہائیڈرنٹ سے مددلی جارہی ہے.۔دوسری جانب ایم ڈی واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں آگ کے باعث نیپا اور کرش پلانٹ ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کر دی ہے اب تل ٹینکرز کے ذریعے فائربریگیڈ کو 47 ہزار گیلن سے زائد پانی فراہم کیا گیاہے،آگ پر مکمل قابو پانے تک فائربریگیڈ کو پانی کی فراہمی جاری رکھی جائے گی، آگ لگنے کے باعث اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے