Home / تعلیم / اوپن یونیورسٹی میںارلی چائیلڈ ا یجوکیشن کانفرنس 25۔ ستمبرکو منعقد ہوگی

اوپن یونیورسٹی میںارلی چائیلڈ ا یجوکیشن کانفرنس 25۔ ستمبرکو منعقد ہوگی

بچوں کی ابتدائی تعلیم و تربیت ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کا ضامن ہے۔پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم

اسلام آباد (بیورو رپورٹ( علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں پاکستان الائنس برائے ارلی چائیلڈ ہوڈ ڈیولپمنٹ  روپانی فاﺅنڈیشن  وزارت منصوبہ بندی و ترقی اور کراکورم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے تعاون سے’ارلی چائیلڈ ایجوکیشن اینڈ کئیر’پر 2۔روزہ تیسری عالمی کانفرنس25اور 26 ستمبر کو منعقد ہو گی۔اس سال یہ کانفرنس ‘ارلی چائیلڈ ہوڈ ڈیولپمنٹ کا وعدہ : ابتدائی سالوں میں سرمایہ کاری’ کے تھیم کے تحت منعقد کی جارہی ہے۔اس کانفرنس میں 500کے قریب قومی و بین الاقوامی سطح کے ای سی ڈی ماہرین  پریکٹیشنرز  محققین  قانون دان  پالیسی میکرز  ڈونرز اور والدین شرکت کریں گے۔سکالرز ولادت سے قبل اور پیدائش کے بعد بچے اور ماں کی عذائیت بچے کی ابتدائی پرورش اور مستقبل کے تعین پر مقالے پیش کریں گے۔کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم نے کہا ہے کہ بچوں کی ابتدائی تعلیم و تربیت ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کا ضامن ہے  نئی نسل کو قومی ترقی کے مین سٹریم میں لانے کے لئے بچوں کی مناسب تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ مرکوز رکھنے کی ضرورت ہے۔ خوشحال اور صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے ملک کے ہر بچے کو تعلیمی نیٹ میں لانے کے لئے حکومت کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی زیادہ سے زیادہ لوگوں کو تعلیمی نیٹ میں شامل کرنے کے لئے اپنے ملک گیر تعلیمی نیٹ ورک میں حسب ضرورت توسیع کررہی ہے تاکہ علم کے حصول کا خواہشمند کوئی بھی فرد تعلیم حاصل کرنے سے محروم نہ رہ جائے۔ ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن  پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمودنے کہا ہے کہ کانفرنس میں پیش کردہ مقالوں میں سے منتخب مقالوں کو یونیورسٹی کے ارلی چائیلڈ کئیر اینڈ ایجوکیشن کے جنرل میں شائع کئے جائیں گے۔

اباؤٹ اخبار نو

دوبارہ چیک کریں

خوف کے ماحول میں تعلیم کا حصول ممکن نہیں‘پشتونخوا ایس او

کوئٹہ(آن لائن)پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جنوبی پشتونخوا زون کے جاری بیان میں یونیورسٹی سٹی برانچ بروری …

وائس چانسلر کی غیرقانونی وغیر آئینی سرپرستی کا خاتمہ کیا جائے‘طلباء ایجوکیشنل الائنس

کوئٹہ(آن لائن)طلباء ایجو کیشنل الائنس کے مرکزی بیان میں بلوچستان یونیورسٹی سٹی کیمپس میں طلباء …

جامعہ کی حدود میں بیرونی عناصر کا داخلہ قطعی ممنوع ہوگا

راچی ( اسٹاف رپورٹر )وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن اقبال کے کیمپس آفیسر آصف علی نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے