Home / جرائم و حادثات / 1 ماہ بعد ہی دلہن قتل

1 ماہ بعد ہی دلہن قتل

کراچی ( رپورٹ:توقیر اسلم)کورنگی میں شوہر نے مبینہ طو ر پر ایک ماہ بعد ہی اپنی دلہن کو مار ڈالا ۔چوبیس گھنٹے سے زائد کا وقت گزرنے کے باوجود بھی پولیس کا مقدمہ درج کرنے سے انکار ، ورثاءنے مقدمہ درج ہونے تک تدفین سے انکار کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق زمان ٹاﺅن تھانہ کی حدود کورنگی نمبر ساڑھے پانچ پر جمعرات کی صبح مبینہ طور پر خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ۔ لاش کی اطلاع ملنے پر متعلقہ تھانہ نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاش کوقانونی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کیا ۔جہاں متوفی کی شناخت 26 سالہ سعدیہ بنت حسین احمد کے نام سے ہوئی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ شادی شدہ ہے ۔ گھریلوںپریشانیوں سے تنگ آکر لڑکی نے مبینہ طور پر خود کشی کی ہے ۔ تاہم مقتولہ کے ماموں نور محمد نے اخبار نو سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مقتولہ کا قتل جمعرات کی صبح ہوا تھا مگر چوبیس گھنٹے سے زائد کا وقت گزرجانے کے باوجود بھی پولیس مقدمہ درج کرنے سے انکا رکررہی ہے ۔ پولیس ملزمان کی کھل کر حمایت کررہی ہے ۔ جبکہ ہم پر صلح کرنے کیلئے دباﺅ ڈالا جارہا ہے ۔مقتولہ کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں مگر اس کے باوجود بھی پولیس ملزمان کا ساتھ دے رہی ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مقتولہ نے ایک ماہ قبل شہزور سے پسند کی شادی ہوئی تھی۔ مقتولہ کا شوہر پیشہ سے مزدور تھا ۔ گزشتہ دس روز سے سعدیہ بہت پریشان تھی ۔ مقتولہ کے ماموں نور محمد کا کہنا تھا کہ مقتولہ کو اس کے شوہر نے قتل کیا ہے ۔ سعدیہ خود کشی نہیں کرسکتی ۔نور محمد کا مزید کہنا تھا کہ جب تک مقدمہ درج نہیں کیا جائے گا تب تک مقتولہ سعدیہ کی تدفین نہیں کریں گے

اباؤٹ اخبار نو

دوبارہ چیک کریں

شہلا رضا کے دفتر میں پراسرار آگ، سامان جل گیا

کراچی …سندھ سیکریٹریٹ میں واقع صوبائی وزیر ترقی نسواں شہلا رضا کے دفتر میں پراسرار …

بلیک میل کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں لڑکیوں کی نازیبا تصاویر واٹس ایپ پر پھیلا کر بلیک میل کرنے …

بیٹی کو دیکھ کر والد چل بسا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں اپنی اغوا ہونی والی بیٹی کو دیکھ کر والد دل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے