Home / تعلیم / 6ستمبر اتحاد اور یگانگت کا درس دیتا ہے,،ڈاکٹر الطاف حسین

6ستمبر اتحاد اور یگانگت کا درس دیتا ہے,،ڈاکٹر الطاف حسین

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وفاقی اردو یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ ڈاکٹر ایس الطاف حسین نے یوم دفاع کے سلسلے میں بعنوان ’’یومِ دفاع اور یوم یکجہتی کشمیر‘‘ سے اظہار یکجہتی کیلئے نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ6ستمبر کا دن ہمیں نہ صرف شہدائے پاکستان کی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے بلکہ بحیثیت قوم اتحاد اور یگانگت کا بھی درس دیتا ہے خصوصاً اس وقت جب کسی دشمن نے ہماری دھرتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو پوری قوم نے باہم متحد ہوکر افواج پاکستان کے ساتھ مل کر اس کا دلیری سے مقابلہ کیا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اسی جذبے کی آج بھی ضرورت ہے جس سے سرشار ہوکر ہم محنت، لگن اور ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دیں اور اپنے اداروں کی ترقی کا باعث بنیں ۔درحقیقت اداروں کی ترقی ہی ملک کو بام عروج سے ہمکنار کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کئی روز سے کرفیوانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے جس پر اقوام متحدہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ۔کشمیر کی آزادی پاکستان کی مسلح افواج اور پاکستانی عوام آخری دم تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

 

شیخ الجامعہ نے ڈاکٹر الطاف حسین نے جامعہ اردو کے ہونہار طلبہ کی جانب پاکستان کی تینوں مسلح افواج کو خراج تحسین کیلئے جوملی نغمہ پیش کیا اس پرانہوں نے پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ نغمہ پاکستان کے قومی نغموں میںاپنا مقام حاصل کرے گا۔ریلی میں رجسٹرار ڈاکٹر محمد صارم رئیس کلیہ سائنس پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد، پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق،محمد دانش احسان،ڈاکٹر گوہر علی،ڈاکٹر ساجد جہانگیر، کیمپس آفیسر آصف علی،ڈاکٹر زرینہ علی، آصف رفیق، اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔رجسٹرار ڈاکٹر محمد صارم نے کہا کہ نوجوان نسل آزادی کی اہمیت سے بخوبی واقف ہے،ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ بھرپور جذبے کے تحت اپنے شعبے میں کام کریں گے تاکہ ملک کو استحکام حاصل ہو۔

 

رئیس کلیہ سائنس پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد نے کہا کہ پاکستان دشمن کی سازشوں کے باجود اب تک اقوام عالم میں قائم ودائم ہے یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک میںاب بھی پرخلوص اور جانثار لوگ موجود ہیں جو وقت پڑنے پر اس کی خاطر تن من دھن کی بازی لگانے کو تیار رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کا صبر انکی کامیابی کا سورج بن کر ابھرے گا۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں مقبوضہ کشمیرپر ہونے والی جارحیت کا نوٹس لیں۔ریلی کے اختتام پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا پتلابھی نذر آتش کیا گیا۔

اباؤٹ ویب ڈیسک

دوبارہ چیک کریں

خوف کے ماحول میں تعلیم کا حصول ممکن نہیں‘پشتونخوا ایس او

کوئٹہ(آن لائن)پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جنوبی پشتونخوا زون کے جاری بیان میں یونیورسٹی سٹی برانچ بروری …

وائس چانسلر کی غیرقانونی وغیر آئینی سرپرستی کا خاتمہ کیا جائے‘طلباء ایجوکیشنل الائنس

کوئٹہ(آن لائن)طلباء ایجو کیشنل الائنس کے مرکزی بیان میں بلوچستان یونیورسٹی سٹی کیمپس میں طلباء …

جامعہ کی حدود میں بیرونی عناصر کا داخلہ قطعی ممنوع ہوگا

راچی ( اسٹاف رپورٹر )وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن اقبال کے کیمپس آفیسر آصف علی نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے