Home / پاکستان / OGDCL انتظامیہ بھی یوم دفاع یوم یکجہتی میں شریک

OGDCL انتظامیہ بھی یوم دفاع یوم یکجہتی میں شریک

اسلام آباد ( بیور و رپورٹ )ڈاکٹر نسیم احمد ، ایم ڈی / سی ای او او جی ڈی سی ایل ، سعید احمد قریشی ڈائر یکٹر بورڈ ، ملک محمد افضل جنرل مینجر ( ایڈمن) اور دیگر ” یوم دفاع اور یوم شہداء ” کے سلسلے میں لفٹیننٹ زاہد شہید ( یونٹ 38 بلوچ انفینٹری) کے گھر گئے اور ان کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا۔ جنھوں نے 2009 میںدرہ آدم خیل میں ایک آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کیا تھا۔ فاتحہ کے دوران لفٹیننٹ زاہد شہید کے والد عبدالغفار نے کہا کہ مجھے اپنے بیٹے کی شہادت پر بہت فخر ہے ۔اس موقع پر ڈاکٹر نسیم احمد نے کہا کہ ہمیں اپنی مسلح افواج اور شہدا پر بہت فخر ہے ۔یوم دفاع او جی ڈی سی ایل میں بطور یکجہتی کشمیر کے طور پر بھی منایا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے