Home / تعلیم / اسلاف کی قربانیوں کی بدولت ہم آزاد ہیں، ڈاکٹر خالد محمود عراقی

اسلاف کی قربانیوں کی بدولت ہم آزاد ہیں، ڈاکٹر خالد محمود عراقی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ ہمیں اپنے اسلاف کی ان عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یادرکھنا چاہیے جنہوں نے اپنے کل کو ہمارے آج کے لئے قربان کیا اور آج ہم ان ہی کی بدولت ایک آزاد فضاء میں سانس لے رہے ہیں۔یوم دفاعِ پاکستان ہمیں اس دن کی یاد دلاتا ہے جب افواج پاکستان کے جذبہ شہادت سے لبریز جوانوں نے اپنی سرحدوں کے بہادر اور غیّور پاسبانوں کی فہرست میں اپنا نام رقم کیا۔ ان کا یہی جذبہ شجاعت تھا جس نے پاکستانی عوام کے ساتھ مل کر اپنے سے کئی گنا بڑے اور جدید اسلحہ سے لیس دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملا دیا۔ یہ ایک تاریخی معرکہ تھا جس میں ہمت اور حوصلوں کی بے مثال کہانیوں نے جنم لیا۔ پوری دنیا یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ پاکستان کے عوام اور افواج دشمن کے عزائم کے آگے سیسہ پلائی دیوار بن گئے اور اس کے منصوبے خاک میں ملا دیئے۔ ملک کا بچہ بچہ وطن عزیز کی حفاظت کے لئے اپنی جان نچھاورکرنے کا جذبہ رکھتاہے اوریہی وہ چیز ہے جو پاکستانی قوم کو دنیا میں منفرد بناتی ہے۔ماضی گواہ ہے کہ اس ملک کی عوام نے اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر نہ صرف جنگ میں حصہ لیا ہے بلکہ دشمن کو بھاگ جانے پر مجبورکیااورآج کا دن ہم اسی جذبے کے تناظر میں منارہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومت پاکستان کی ہدایت کی روشنی میں جامعہ کراچی کے زیر اہتمام بروز جمعہ 06 ستمبر2019 ء کو کلیہ فنون وسماجی علوم کی سماعت گاہ میں منعقدہ یوم دفاع پاکستان اور کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کا دن منانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں تمام روئسائے کلیہ جات،صدورشعبہ جات،اساتذہ،ریسرچرز،غیرتدریسی عملہ اور طلباوطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور پاکستان کی حفاظت کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہ کرنے اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور ان کی جدوجہد آزادی میں ان کا ساتھ دینے کا عہد بھی کیا۔ڈاکٹر خالد عراقی نے مزید کہا کہ کشمیر کو آج ہماری ضرورت ہے ،کشمیر کی جنگ ہماری ہے اور پاکستان کی 22 کروڑ عوام کشمیر کی آزادی کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔کشمیر کی جدوجہد آزادی میں آرٹیکل 370 کی منسوخی نے جلتی پر تیل کا کام کیاہے اور اب کشمیر کی آزادی کی آوازدنیا کے کونے کونے میں سنائی دے رہی ہے۔پاکستانی مائیں اپنے بچوں کی شہادت پر غم کے بجائے خوشی کاا ظہار کرتی ہیں اور اپنے مزید بچوں کی شہادت کی دعائیں کرتی ہیں اسی جذبے کی وجہ سے دشمن ہم سے خوفزدہ رہتاہے ،پوری قوم کومتحد ہوکر دشمن کے ایجنڈے کو ناکام بنانا ہوگا۔مشیر امور طلبہ جامعہ کراچی ڈاکٹر سید عاصم علی نے کہا کہ بھارت نے آرٹیکل 370 ختم کرکے اپنے وجود پر ایک اور کاری ضرب لگائی اوربھارت کا یہ قدم مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا پروانہ ہوگا۔آج ہم یوم دفا ع پاکستان کے ساتھ ساتھ یوم یکجہتی کشمیر بھی منارہے ہیں ۔تقریب سے رئیسہ کلیہ معارف اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر شہنازغازی اوررئیس کلیہ نظمیات وانتظامی علوم پروفیسر ڈاکٹر طاہر علی نے بھی خطاب کیا ۔تقریب میں طلباوطالبات کی جانب سے پیش کئے جانے والے ملی نغموں، تقریروں اوران کا وطن سے محبت کے جذبے کو حاضرین نے بیحد سراہا۔

اباؤٹ ویب ڈیسک

دوبارہ چیک کریں

خوف کے ماحول میں تعلیم کا حصول ممکن نہیں‘پشتونخوا ایس او

کوئٹہ(آن لائن)پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جنوبی پشتونخوا زون کے جاری بیان میں یونیورسٹی سٹی برانچ بروری …

وائس چانسلر کی غیرقانونی وغیر آئینی سرپرستی کا خاتمہ کیا جائے‘طلباء ایجوکیشنل الائنس

کوئٹہ(آن لائن)طلباء ایجو کیشنل الائنس کے مرکزی بیان میں بلوچستان یونیورسٹی سٹی کیمپس میں طلباء …

جامعہ کی حدود میں بیرونی عناصر کا داخلہ قطعی ممنوع ہوگا

راچی ( اسٹاف رپورٹر )وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن اقبال کے کیمپس آفیسر آصف علی نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے