Home / پاکستان / شہر قائد / ٹریفک جام عذاب بن گیا، ڈاکٹر قیصر سجاد

ٹریفک جام عذاب بن گیا، ڈاکٹر قیصر سجاد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے کراچی میں ٹریفک کے مسائل دن بدن بڑھتے مسائل پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ شہر میں کوئی ایسا وقت نہیں ہوتا جب ہر طرف ٹریفک جام نہ ہو۔ تقریباً تمام سڑکیں ہر وقت بند ہوتی ہیں جس سے کراچی کے شہریوں کا کسی بھی جگہ وقت پر پہنچنا نا ممکن ہوگیا ہے ۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سینٹر سیکریٹری جنرل ڈاکٹر ایس ایم قیصر سجادنے کہا کہ سڑکوں پر کاروبار ی اور تجارتی سرگرمیوں کے حوالے سے تجاوزات ٹریفک کے بہائو میں رکاوٹ کا باعث ہیں ۔

 

سٹرکوں پر پڑے ہوئے کچرے اور تعمیراتی سامان کے ڈھیر سڑک کے وسط تک پہنچے ہوتے ہیں اور ٹریفک میں رکاوٹ بنتے ہیں اسکے علاوہ ٹریفک کے قوانین کا عدم احترام ٹریفک کے مسائل کا سبب ہے ۔ بد قسمتی سے ٹریفک پولیس بھی ٹریفک قوانین کو لاگو کرنے میں ناکام ہے۔ پھر سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں اور حالیہ بارشوں کے بعد تو یہ سڑکیں مزید ٹوٹ پھوٹ گئی ہیں۔ٹریفک کے مسائل کی بہت سی وجوہات ہیں لیکن حالیہ سالوں میں ایک مزید رکاوٹ جو سامنے آئی ہے وہ ہے سڑکوں پر چرتے ہوئے جانور ۔ ان جانوروں کے ریوڑ پاک کالونی ، گولیمار ، یونیورسٹی روڈ اور مختلف علاقوں کی مین سڑکوں پر عام دیکھے جا سکتے ہیں ۔ سڑکوں پر چرنے والے جانوروں میں اضافہ ہو رہا ہے خاص طور پر گائے کے ریوڑ بڑھتے جا رہے ہیں ۔

 

یہ ایک بڑا سنگین مسئلہ ہے جس سے نہ صرف ٹریفک جام ہوتا ہے بلکہ اکثر یہ خطرناک حادثات کا باعث بھی بنتا ہے ۔ ٹریفک کی اس بُری صورتحال سے لوگوں کی ذہنی اور جسمانی صحت متاثر ہوتی ہے لوگ غصے اور چڑچڑے پن کا شکار ہوجاتے ہیں ۔سڑکوں پر اس پریشان کن صورتحال کی بدولت لوگ ہائی بلڈ پریشر ، ذیا بطیس ، دل کے عارضے اور امراض معدہ کا شکا ر ہو رہے ہیں ۔پی ایم نے مطالبہ کیا کہ کراچی کے ٹریفک کے مسائل کو سنجیدگی سے ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ معصوم لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جا سکے کیونکہ کراچی دنیا میں ٹریفک حادثات کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں چوتھے نمبر پر آتا ہے ۔

اباؤٹ ویب ڈیسک

دوبارہ چیک کریں

پلاسٹک فیکٹری میں لگنے والی آگ پر رات گئے تک قابو نہ پایا جاسکا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جمعے کی صبح شیر شاہ کی پلاسٹک فیکٹری میں لگنے والی آگ پر رات …

زمینوں کی لوٹ مار, اہم سیاسی شخصیات کو بچانے کا منصوبہ

کراچی (رپورٹ: عمران علی شاہ) زمینوں کی لوٹ مار اور کوڑیوں کے مول من پسند …

چیرمین بلدیہ کورنگی نیئر رضا کی کھلی بدمعاشی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ضلع کورنگی کو اجاڑ کر رکھ دینے والے چیرمین بلدیہ کورنگی ”نیئر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے