Home / تعلیم / ضیا الدین بورڈ سندھ بھر میں بازی لے گیا

ضیا الدین بورڈ سندھ بھر میں بازی لے گیا

صوبہ سندھ کا پہلا بورڈ ہے جس نے سب سے پہلے گیارہویں جماعت پری میڈیکل کے نتائج کا اعلان کردیا۔

ضیاءالدین یونیورسٹی ایگزامینشن بورڈ کے تحت گیارہویں جماعت کے امتحانات کا آغاز 27جون کیا گیا تھا جو کہ 8جولائی تک جاری رہے۔

گیارہویں جماعت پری میڈیکل میں تمام پرچوں میں طلبہ کی کامیابی کا تناسب 88.70فیصد رہا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ضیاءالدین یونیورسٹی ایگزامینشن بورڈ بازی لے گیا، صوبہ سندھ کا پہلا بورڈ ہے جس نے سب سے پہلے گیارہویں جماعت پری میڈیکل کے نتائج کا اعلان کردیا۔ ضیاءالدین یونیورسٹی ایگزامینشن بورڈ کے تحت گیارہویں جماعت کے امتحانات کا آغاز 27جون کیا گیا تھا جو کہ 8جولائی تک جاری رہے۔ ضیاءالدین یونیورسٹی ایگزامینشن بورڈ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پروفیسر انوار احمد زئی کے مطابق گیارہویں جماعت پری میڈیکل میں تمام پرچوں میں طلبہ کی کامیابی کا تناسب 88.70فیصد رہا۔نامکمل دستاویزات کی وجہ سے 444طلبہ کے نتائج کا اجراءروک لیا گیا ہے جبکہ 84طلبہ امتحانات میں غیر حاضر رہے۔ پروفیسر انوار احمد زئی کے مطابق گیارہویں جماعت پری انجینئرنگ ، کامرس ( ریگولر و پرائیوٹ) ، آرٹس ( ریگولر و پرائیوٹ ) اور کمپیوٹر سائنس کے نتائج کا اعلان رواں ماہ ہی کیا جائے گا۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضیاءالدین یونیورسٹی ایگزامینشن بورڈ سے کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع کے تعلیمی اداروں نے الحاق کے لیے رجوع کیا ہے اور الحاق کا عمل جاری ہے ضیاءالدین یونیورسٹی ایگزامینشن بورڈ نے کم وقت میں بڑی کامیابی حاصل کررہا ہے اور بہت سے تعلیمی ادارے ہم سے رابطہ کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضیا الدین یونیورسٹی ایگزامینشن بورڈ کے تحت ہونے والے امتحانات کے پرُ سکون ماحول اور نتائج میں شفافیت نے بہت سے تعلیمی اداروں کو متاثر کیا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر کئی تعلیمی ادارے ہم سے الحاق کررہے ہیں ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے