Home / پاکستان / بھارت جھوٹے آپریشن کی تیاری کررہا ہے، ترجمان پاک فوج

بھارت جھوٹے آپریشن کی تیاری کررہا ہے، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی (این این آئی)بھارتی فوج اور میڈیا نے ایل او سی پر 21 اگست کو دو دہشت گرد پکڑنے کا جھوٹا دعویٰ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج اور میڈیا نے ایل او سی پر 21 اگست کو دو دہشت گرد پکڑنے کا جھوٹا دعویٰ کیا، درحقیقت 21 اگست کو آزاد جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ محمد نظیم کھوکھر ولد عارف حسین کھوکھر اور 30 سالہ خلیل احمد کیانی ولد عبدالعزیز کیانی حاجی پیر سیکٹر میں گھاس کی کٹائی کے دوران غلطی سے سرحد عبور کر گئے تھے۔بعد ازاں 27 اگست کو ہاٹ لائن پر ہفتہ وار رابطے کے دوران بھارتی عسکری حکام کو واقعے سے متعلق آگاہ کیا گیا تھا جبکہ سرحد عبور کرنے والے پاکستانیوں کی تفصیلات بھی فراہم کی گئی تھیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی حکام نے اس کا اعتراف کیا تھا، پاکستانی حکام کو آگاہ کیا تھا کہ اس وقت معمول کی قانونی کارروائی جاری ہے جو مکمل ہونے کے بعد دوبارہ رابطہ کیا جائیگا۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دو ستمبر کو بھارتی میڈیا نے جھوٹی خبریں چلائیں اور معصوم شہریوں کو کالعدم تنظیم کا کارکن کہتے ہوئے انہیں دہشت گرد قرار دیدیا۔بعد ازاں 3 ستمبر کو ایک مرتبہ پھر ہاٹ لائن رابطے پر بھارتی حکام کو آگاہ کیا گیا کہ حقائق اور معلومات کی فراہمی کے باوجود بھارتی میڈیا غلط خبریں چلا رہا ہے تاہم بھارتی حکام کی جانب سے ایک مرتبہ پھر یہ یقین دہانی کروائی گئی کہ قانونی کارروائی جاری ہے جس کے مکمل ہوتے ہی نتائج پاکستانی حکام کے ساتھ شیئر کیے جائیں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق تمام تر معلومات کی فراہمی اور حقائق سے قطع نظر بھارتی فوج نے ایک جھوٹی اور بے بنیاد کہانی بنائی اور معصوم شہریوں کو دہشت گرد بنا کر پیش کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق غلطی سے سرحد عبور کرنے والوں سے بھارتی فوج نے دباؤ ڈال کر اعترافی بیان بھی دینے کا کہا کہ ان لوگوں کو پاکستان میں تربیت دی گئی اور ان کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ دونوں افراد معصوم شہری ہیں جو غلطی سے سرحد پار کر گئے تھے جبکہ ان کا تعلق راولپنڈی سے نہیں بلکہ تیرہ بند گاؤں سے ہے۔پاک فوج کے مطابق اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈے جعلی فلیگ آپریشن کے بارے میں پاکستان کے خلاف ماحول پیدا کرنا ہے۔آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ‘پاکستان اس بھارتی جھوٹ کو بے نقاب کرنے کے لیے اس معاملے کو قانونی طریقے سے دیکھ رہا ہے۔

اباؤٹ ویب ڈیسک

دوبارہ چیک کریں

خورشید شاہ گرفتار

اسلام آباد – – – – – نیب نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ …

مسئلہ کشمیر پر اہم اقدامات اٹھائیں گے، شاہ محمود قریشی

لاہو ر(بیورو رپورٹ)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پانچ اگست کے بھارتی …

افغان صدر کی انتخابی مہم کے قریب دھماکا 48 افراد ہلاک

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)کابل میں افغان صدر اشرف غنی کے انتخابی جلسے کے قریب دھماکے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے