Home / پاکستان / کراچی کے مسائل عمران خان بھی پریشان

کراچی کے مسائل عمران خان بھی پریشان

اسلام آباد (بیورو روپورٹ)وزیر اعظم عمران خان نے کراچی کے عوام کو درپیش مسائل پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی کی بد انتظامی اور غفلت کا خمیازہ کراچی کی عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے ، پینے کے صاف پانی کی قلت سے لیکر کراچی کی عوام کی زندگیوں کو صحت کے معاملے میں شدید خطرات لاحق ہیں،عوام کو درپیش مسائل کے حل میں وفاقی حکومت ہر ممکن کردار بھرپور طریقے سے ادا کرے گی جبکہ کراچی کی عوام کو درپیش مسائل کے حل میں وفاقی حکومت کی جانب سے شارٹ، میڈیم اور لانگ ٹرم لائحہ عمل کی تشکیل کیلئے وزیرِ اعظم نے وزیرِ قانون ڈاکٹر فروغ نسیم کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی،کمیٹی وزیرِ قانون، وزیرِ بحری امور، وزیرِ منصوبہ بندی، ڈی جی ایف ڈبلیو او و دیگر ممبران پر مشتمل ہوگی۔ اتوار کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کراچی صفائی مہم اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا ۔

 

اجلاس میں کراچی کی عوام کو درپیش مسائل خصوصاً پینے کے صاف پانی کی فراہمی، سیوریج، صفائی، ماس ٹرانزٹ سسٹم و دیگر اہم ایشوز پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔ ڈی جی فرنٹیر ورکس آ رگنائیزیشن میجر جنرل انعام حیدر ملک نے کلین کراچی مہم میں اب تک کی پیش رفت پر شرکائکو بریف کیا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ملک کا معاشی حب ہونے کے ناطے پاکستان کا مستقبل کراچی کے مستقبل سے جڑا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ماضی کی بد انتظامی اور غفلت کا خمیازہ کراچی کی عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ پینے کے صاف پانی کی قلت سے لیکر کراچی کی عوام کی زندگیوں کو صحت کے معاملے میں شدید خطرات لاحق ہیں۔ عمران خان نے کہاکہ کراچی کی عوام کو درپیش مسائل پر شدید تشویش ہے۔

 

انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ کراچی کے مسائل کو حل کیا جائے تاکہ وہاں کی عوام کو بہتر سہولیات میسر آئیں۔انہوںنے کہاکہ عوام کو درپیش مسائل کے حل میں وفاقی حکومت ہر ممکن کردار بھرپور طریقے سے ادا کرے گی۔وزیرِ اعظم نے کلین کراچی مہم جاری رکھنے کی ہدایت کی ۔ کراچی کی عوام کو درپیش مسائل کے حل میں وفاقی حکومت کی جانب سے شارٹ، میڈیم اور لانگ ٹرم لائحہ عمل کی تشکیل کیلئے وزیرِ اعظم نے وزیرِ قانون ڈاکٹر فروغ نسیم کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی وزیرِ قانون، وزیرِ بحری امور، وزیرِ منصوبہ بندی، ڈی جی ایف ڈبلیو او و دیگر ممبران پر مشتمل ہوگی۔

 

وزیر اعظم نے کمیٹی کومجوزہ لائحہ عمل کے بارے میں سفارشات جلد از جلدپیش کرنے کی ہدایت کی ۔ ذرائع کے مطابق وفاوی علی زیدی نے آو کراچی کو صاف کریں مہم پر بریفنگ دی ۔ علی زیدی نے کہاکہ شہر کے کئی مقامات سے کچرا اٹھایا، نالے صاف کئے، ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے کراچی کی صفائی کے حوالے سے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت دیدی ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے بنیادی مسائل کے حل کےلئے کراچی کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان ہفتہ کو کراچی جائیں گے، شہر کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ذرائع کے مطابق ہفتے کو کراچی میں تمام اسٹیک ہولڈر سے تجاویز لے کر فوری فیصلے کئے جائیں گے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ کراچی جیسے شہر میں گندگی ناقابل برداشت ہے، معاملہ خوف حل کروں گا،وسائل بھی دیں گے، کراچی کو گندگی سے نجات دلانا، شہر کی رونقیں بحال کرنا میری اولین ترجیح ہے۔

اباؤٹ ویب ڈیسک

دوبارہ چیک کریں

ٹیکس چوری روکنے کے لئے خصوصی بینچ بنانے کی منظوری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی کابینہ نے بے نامی ایکٹ کے تحت مقدمات خصوصی بنچ …

کسی سے ڈیل ہوگی نہ ڈھیل، عمران خان

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر ڈیل کی خبریں مسترد …

نیب نے مراد علی شاہ کو کل طلب کرلیا

کراچی۔۔۔نیب کراچی نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو پوچھ گچھ کے لیے کل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے