Home / پاکستان / امن کےلئے کردار ادا کرتے رہیں گے, پاکستان

امن کےلئے کردار ادا کرتے رہیں گے, پاکستان

اسلام آباد ( بیورو رپورٹ )ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ پاکستان اپنے اصولی موقف پر قائم ہے کہ افغانستان میں امن کےلئے کردار ادا کرتے رہیں گے، افغان مسئلے کا فوجی حل ممکن نہیں ، پاکستان نے ہمیشہ پرتشدد کارروائیوں کی مذمت کی ہے ۔امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے طالبان سے امن مذاکرات معطل کئے جانے کے بیان پر اپنے ردعمل میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان کے حوالے سے پاکستان اپنے اصولی موقف پر قائم ہے کہ افغان مسئلے کا فوجی حل ممکن نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مذاکرات کی جلد ازجلد بحالی کا خواہا ں ہے ، پاکستان نے افغان امن عمل میں سہولت کار کا مخلصانہ کردار ادا کیا اور فریقین پر زور دیا کہ تحمل سے بات چیت جاری رکھیں اور صبر تحمل سے امن عمل آگے بڑھایا جائے ۔ان کا کہناتھا کہ پاکستان نے ہمیشہ پرتشدد کارروائیوں کی حوصلہ شکنی اور مذمت کی ہے ۔پاکستان حالیہ صورتحال پرنظر رکھے ہوئے ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر واضح کرتے ہیں کہ افغان مسئلے کاحل سیاسی ہے ، تمام فریقین مذاکرات کی میز افغان مسئلے کا سیاسی حل جلد تلاش کریں۔

اباؤٹ ویب ڈیسک

دوبارہ چیک کریں

ٹیکس چوری روکنے کے لئے خصوصی بینچ بنانے کی منظوری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی کابینہ نے بے نامی ایکٹ کے تحت مقدمات خصوصی بنچ …

کسی سے ڈیل ہوگی نہ ڈھیل، عمران خان

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر ڈیل کی خبریں مسترد …

نیب نے مراد علی شاہ کو کل طلب کرلیا

کراچی۔۔۔نیب کراچی نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو پوچھ گچھ کے لیے کل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے