Home / تازہ ترین / کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

کراچی ….شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثاوت ودیگر واقعات میں کمسن بچی سمیت3افراد جاں بحق ہوگئے،تفصیلات کے مطابق قائد آباد کے علاقے مانسہرہ کالونی اٹک پمپ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ذد میں آکر ایک بچی شدید زخمی ہو گئی جس کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اس نے دوران علاج دم توڑ دیا

 

پولیس نے بتایا کہ اسپتال میں متوفیہ کی شناخت 11سالہ اقرا دختر عابد حسین کے نام سے کی گئی ، کینٹ اسٹیشن کے علاقے پی آئی ڈی سی چوک کے قریب ٹرین کی پٹری عبور کرنے کے دوران مخالف سمت سے آنے والی ٹرین کی ذد میں آکر عمر رسیدہ شخص شدید زخمی ہو گیا

 

جس کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اس نے دم توڑ دیا پولیس نے بتایا کہ اسپتال میں متوفی کی شناخت 70سالہ سعید کے نام سے کی گئی اور اہل خانہ بنائ کارروائی کے لاش اپنے ہمراہ لے گئے۔

 

ماڑی پور کے علاقے منوڑہ کے ساحل سے ایک شخص کی ڈوبی ہو ئی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لینے کے بعد اسپتال منتقل کردیا

 

پولیس نے بتایا کہ متوفی کی عمر 40سال کے قریب ہے اور اس کے قبضے سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی ہے ،خدشہ ہے کہ متوفی مچھلی کے شکار کے دوران سمندر میں گر کر ڈوب گیا ہو تاہم شناخت کے بعد حتمی وجہ سامنے آئے گی پولیس نے کارروائی کے بعد لاش سرد خانے منتقل کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے