Home / پاکستان / نیب نے مراد علی شاہ کو کل طلب کرلیا

نیب نے مراد علی شاہ کو کل طلب کرلیا

کراچی۔۔۔نیب کراچی نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو پوچھ گچھ کے لیے کل طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق نیب کراچی نے وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ کو طلب کرلیا، مراد علی شاہ کو جے آئی ٹی کیس میں پوچھ گچھ کے لیے11 بجے کینٹ ہیڈ کوارٹر طلب کیا گیا ہے

جہاں نیب کی کمبائن انویسٹی گیشن ٹیم ان سے پوچھ گچھ کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی سندھ کے شیڈول میں 11 بجے کا نیب جانے کا ریمائنڈر لگا دیا گیا ہے جب کہ نیب کی 15 رکنی ٹیم بھی کراچی پہنچ گئی ہے، ٹیم میں جس میں 11 تحقیقاتی افسر اور 4 اسسٹنٹ شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے