Home / تازہ ترین / مودی کشمیریوں کی سلامتی کو یقینی بنائیں،بھارتی سپریم کورٹ

مودی کشمیریوں کی سلامتی کو یقینی بنائیں،بھارتی سپریم کورٹ

نئی دہلی، اسلام آباد…. ہٹلر کی راستے پر چلنے والے بھارتی وزیراعظم مودی کو اپنے ہی ملک کی سب سے بڑی عدالت کے سامنے سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے، بھارتی سپریم کورٹ نے نئی دہلی انتظامیہ کو مقبوضہ کشمیر میں حالات معمول پر لانے کا حکم دے دیا ہے۔

جبکہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر بھارتی سپریم کورٹ کی اگلی سماعت تیس ستمبر کو ہوگی اور بھارتی حکومت تیس ستمبر تک اپنا جواب جمع کرانے کی پابند ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ میںپیر کو کانگریس رہنما غلام نبی آزاد کی کشمیر سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،جہاں بھارت کی اعلیٰ عدلیہ کے چیف جسٹس نے مقبوضہ کشمیر کے حالات معمول پر لانے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ اگر ضرورت محسوس ہوئی تو خود مقبوضہ کشمیر کا دورہ کروں گا۔بھارتی سپریم کورٹ نے ہدایت کی کہ مودی سرکار کشمیریوں کی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنائے ساتھ ہی عدالت نے کانگریس رہنما غلام نبی آزاد کو کشمیر کا دورہ کرکے صورتحال پر رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا۔بھارتی اعلیٰ عدلیہ نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ غلام نبی آزاد ، بارہ مولا ، سری نگر اور اننت ناگ کا دورہ کریں گے۔

اس کے علاوہ بھارتی سپریم کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر فاروق عبداللہ کو حراست میں لیے جانے پر مودی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے تیس ستمبر تک جواب طلب کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر بھارتی سپریم کورٹ کی اگلی سماعت تیس ستمبر کو ہوگی اور بھارتی حکومت تیس ستمبر تک اپنا جواب جمع کرانے کی پابند ہے۔دریں اثناء پاکستان کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے سے پاکستانی موقف کو تقویت ملی ہے، شاہ محمود قریشی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے سے پاکستانی موقف کو تقویت ملی ہے، بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بہت بڑی کامیابی ہے، اس سے کشمیریوں کا حوصلہ مزید بلند ہوگا۔

اپنے بیان میں وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بہت بڑی کامیابی ہے، اس سے کشمیریوں کا حوصلہ مزید بلند ہوگا، غلام نبی آزاد کو سری نگر جا کر حقائق دنیا کے سامنے لانے ہوں گے، غلام نبی آزاد کے ساتھ میڈیا وفد کو بھی جانے کی اجازت ہونی چاہیے۔

فیصلے پر عمل نہیں ہوتا تو بھارتی آئین درہم برہم ہوجائے گا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں تمام عالمی قوانین کو پامال کررہی ہے، بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے سے پاکستانی موقف کوتقویت ملی ہے، پاکستان ہر محاذ پر مقبوضہ کشمیر کا معاملہ اٹھاتا رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے