Home / پاکستان / ٹیکس چوری روکنے کے لئے خصوصی بینچ بنانے کی منظوری

ٹیکس چوری روکنے کے لئے خصوصی بینچ بنانے کی منظوری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی کابینہ نے بے نامی ایکٹ کے تحت مقدمات خصوصی بنچ بنانے ،سی پیک منصوبوں پر کام کرنیوالوں کیلئے ویزا میں توسیع ، خصوصی میڈیا ٹریبونلز قائم کر نے کی منظوری دیتے ہوئے کہاہے کہ خصوصی میڈیا ٹریبونل شکایت کا 90دن میں فیصلہ کرنے کے پابند ہونگے جبکہ معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ خواجہ سراؤں کو ہیلتھ کارڈ کے اجراء کیلئے نادرا ڈیٹا بیس سے مدد لی جارہی ہے، وزارت اطلاعات و نشریات ملک بھر کے بڑے ہسپتالوں میں انفارمیشن سنٹر بنائیگی، وزیر اعظم نے مختلف وزارتوں میں خالی آسامیوں کو مقررہ وقت میں پر کرنے کی ہدایت کی ہے ۔منگل کو معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نے کابینہ کو اپنے مجوزہ دورہ امریکہ پر اعتماد میں لیا۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم جنرل اسمبلی سے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے اجاگر کرینگے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کے دورہ امریکہ کا ایک نکاتی ایجنڈا’’مسئلہ کشمیر‘‘کو اجاگر کرنا ہے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم اپنے دورے میں اہم رہنماؤں سے ملاقات کرینگے۔انہوںنے کہاکہ کابینہ اجلاس میں میڈیا سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا۔انہوںنے کہاکہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون بن چکا ہے،وزیراعظم میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ کابینہ میں فیصلہ کیا گیا کہ میڈیا کے شفاف کردار کو فروغ دیا جائے۔انہوںنے کہاکہ کابینہ نے فیصلہ کیا کہ خصوصی میڈیا ٹریبونلز قائم کیے جائیں۔انہوںنے کہاکہ ٹریبونلز کا مقصد میڈیا سے متعلق شکایات کا جلد ازالہ کرنا ہے،خصوصی میڈیا ٹریبونل شکایت کا 90دن میں فیصلہ کرنے کے پابند ہونگے۔معاون خصوصی نے کہاکہ نوجوانوں میں نشے کی روک تھام کیلئے 244بحالی مرکز قائم کیے جارہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ سی پیک منصوبوں پر کام کرنیوالوں کیلئے ویزا میں توسیع کی منظوری دی گئی ہے،کابینہ نے ای سی سی فیصلوں کی توثیق کی ہے۔انہوںنے کہا کہ وزیراعظم نے مختلف وزارتوں میں خالی آسامیوں کو مقررہ وقت میں پر کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ معاون خصوصی نے کہاکہ کیڈر اور نان کیڈر ملازمین کی تربیت کیلئے مجوزہ اصلاحات کی منظوری دی ہے،کابینہ نے نئی گاڑیوں پر پریمیم کے خاتمے کی منظوری دی ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پمز اصلاحات ایکٹ کے مسودے کی منظوری دی گئی ہے،ریلوے بورڈ میں پرائیویٹ ممبرکی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔وزیراعظم نے ملک بھر میں سرکاری زمینوں کے حوالے سے اعداد و شمار اکٹھا کرنے ،وزیراعظم کی ڈینگی سے بچاؤ کیلئے صوبوں کو ممکنہ اقدامات کرنے اور دودھ سمیت دیگر غذائی اشیا میں ملاوٹ کی روک تھام کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے ۔معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم نے اجلاس میں اپنے مجوزہ دورہ امریکا پر کابینہ کو اعتماد میں لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے