Home / تازہ ترین / بھارتی ہٹلر مودی کو ایک اور سبکی کا سامنا

بھارتی ہٹلر مودی کو ایک اور سبکی کا سامنا

واشنگٹن ….. امریکی امورخارجہ کمیٹی کے چیئرمین ایلیٹ اینگلز سمیت اہم اراکین کانگریس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ٹیکساس میں خطاب کے موقع پر آنے سے انکار کر دیا ہے۔

نامور اراکین کانگریس کی جانب سے دعوت نامے ٹھکرائے جانے سے میزبان کمیٹی نئی مشکل سے دوچار ہوگئی ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کے وزیراعظم کو ٹیکساس میں خطاب کے موقع پر کئی اہم شخصیات سے ملاقات کی حسرت ہی رہ جائے گی۔

میزبان کمیٹی نے کئی نامور اراکین کانگریس کو دعوت نامے دے کرتسلی کرلی تھی کہ نریندرمودی کے سامنے سرخرو ہوجائیں گے لیکن کئی انتہائی اہم اراکین کانگریس نے مودی کی تقریب میں جانے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیرکی حیثیت یکطرفہ طور پر تبدیل کرنے اور کشمیریوں پر 46 روز سے مظالم کے پہاڑ توڑنے پر امریکا میں بعض اہم شخصیات کو تحفظات ہیں۔امریکی امورخارجہ کمیٹی کے چیئرمین ایلیٹ اینگلز مودی کی تقریب میں نہیں جائیں گے، جبکہ جنوبی ایشیا کمیٹی کے چیئرمین بریڈشرمین جو مقبوضہ کشمیر سے متعلق اکتوبر میں اہم سماعت بھی کرنیوالے ہیں ،انہوں نے بھی واضح کیاکہ وہ مودی کےساتھ محض تصویریں نہیں بنوانا چاہتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے