Home / پاکستان / کشمیر جا کر لڑنا کشمیریوں سے دشمنی ہوگا،عمران خان

کشمیر جا کر لڑنا کشمیریوں سے دشمنی ہوگا،عمران خان

پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ پاکستان سے جا کر مقبوضہ کشمیر میں لڑنا کشمیریوں سے دشمنی کے مترادف ہے۔ طور خم بارڈر پر تجارتی راہداری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بھارت اِس وقت شدید دباؤ میں ہے اور ایسے وقت میں پاکستان سے جا کر مقبوضہ کشمیر میں لڑنے والا کوئی بھی شخص پاکستان اور کشمیریوں دونوں کا دشمن ہوگا۔ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں کوئی نہ کوئی بہانہ چاہیے۔ بھارت دنیا بھر میں پہلے ہی پروپیگنڈہ کررہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پاکستان دہشت گردی کروا رہا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ بھارت کے لوگوں کی بدقسمتی یہ ہے کہ وہاں انتہا پسندوں کا قبضہ ہوگیا ہے جن کی پالیسی یہ ہے کہ مسلمان اور پاکستان دونوں ہمارے دشمن ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ موجودہ حالات میں بھارت سے مذاکرات نہیں ہوسکتے۔ عمران خان نے پاکستان کی اپوزیشن جماعتوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ان کا ایک نکاتی ایجنڈا ہے کہ انہیں این آر او دیا جائے۔ پہلے دن سے اپوزیشن مجھے پارلیمنٹ میں خطاب کرنے نہیں دیتی جو بھی ہو ہم نے کسی کو این آر او نہیں دینا اور ان کی وجہ سے آج ملک مہنگائی کی لپیٹ میں ہے۔ نواز لیگ اور پیپلز پارٹی دونوں نے بہت لوٹ مار کی، اگر ان کا احتساب نہیں کریں گے تو ملک نہیں چلے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے