Home / اسپورٹس / دنیا پاکستان میں آکر کرکٹ کھیلے، مصباح الحق

دنیا پاکستان میں آکر کرکٹ کھیلے، مصباح الحق

کراچی (اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے دنیائے کرکٹ سے پاکستان کیلئے ڈو مور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان ہو یا کوئی اور ملک، اب کہیں بھی کچھ بھی ہوسکتا ہے، ہمیں کرکٹ کو جاری رکھنا چاہیے ،فینز کو زیادہ ایکشن سے محروم نہیں رکھا جاسکتا،دنیا پاکستان میں آکر کرکٹ کھیلے ، سری لنکا سے سیریز نوجوان کرکٹرز کیلئے بھی کافی اہم موقع ہے، کھلاڑی بھی سیریز میں اپنا سو فیصد دیں گے،کہ ڈومیسٹک کرکٹ سے انٹرنیشنل کرکٹ میں آنے کیلئے صرف پرفارمنس ہی کافی نہیں، پلیئرز کو معیار کے مختلف باکسز پر ٹک مارک کرنا ضروری ہے، فاسٹ بولرز کا ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنا اچھی بات نہیں، مکی آرتھر اور انضمام الحق کی مینجمنٹ نے اچھے کام بھی کیے، اچھے کاموں کو آگے بڑھایا جائیگا ۔ بدھ کو یہاں پاک سری لنکا ون ڈے سیریز سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ اچھا ہوتا اگر سری لنکا کی فل اسٹرینتھ ٹیم یہاں ہوتی لیکن جو ٹیم آئی ہے وہ بھی بہتر ہے اور پاکستان ٹیم کو سرپرائز کرسکتی ہے، بطور پروفیشنل کرکٹرز وہ یہ نہیں سوچتے کہ کون سا کھلاڑی ہے اور کون سا نہیں، سری لنکا کی ٹیم ویسے ہی نوجوان پلیئرز پر مشتمل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے