ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) ملتان کی ماڈل کورٹ نے 2015 میں قتل کی گئی اداکارہ و ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا جسے (آج )جمعہ کو سنائے جانے کاامکان ہے،ماڈل کورٹ کے جج عمران شفیع نے کیس کی سماعت کی اور دوران سماعت استغاثہ اور وکلا کا بحث مکمل ہونے کے بعد عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔سماعت مکمل ہونے کے بعد قتل کیس میں نامزد مفتی محمد قوی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کل سنائے جانے والے فیصلے میں بے گناہوں کو آزاد ، ملزمان کو سزا دی جائے گی۔انہوںنے کہاکہ قندیل بلوچ کے قتل کی پہلی ایف آئی آر میں ان کا نام شامل نہیں۔