Home / تعلیم / ایجوکیشن افسران سے ایس ایم سی فنڈ کی تفصیلات طلب

ایجوکیشن افسران سے ایس ایم سی فنڈ کی تفصیلات طلب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )محکمہ تعلیم سندھ کے ذیلی ادارے ریفارم سپورٹ یونٹ نے ڈائریکٹر پرائمری ، سیکنڈری اور تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران سے ایس ایم سی فنڈ کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سندھ کے ذیلی ادارے ریفارم سپورٹ یونٹ (آر ایس یو ) نے کراچی کے ڈائریکٹر پرائمری ، سیکنڈری اور تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران سے اسکول منیجمنٹ کمیٹی (ایس ایم سی ) فنڈ کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے مکمل معلومات فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ آر ایس یو نے لیٹر نمبر RSU/SMC/update SMC/2019جاری کرتے ہوئے مطلع کیا ہے کہ مالی سال 2019-20ستمبر سے ایس ایم سی کے حوالے سے نئی کمپوزیشن مرتب کی جاری ہے جس کے لیے پرانی معلومات ہونی لازمی ہے۔ لیٹر میں مزید کہا گیا ہے کہ پرائمری اور سیکنڈری اسکول میں قائم ایس ایم سی بینک اسسٹمنٹ ، ایس ایم سی قانون کے مطابق اخراجات کی رسیدوں کے ساتھ مکمل معلومات ہونی چاہیے ۔ اسکولوں میں اسکول منیجمنٹ کمیٹی کے ہونے والے الیکشن کے نیتجے میں تبدیل ہونے والے اکاؤنٹ اور الیکشن کی مکمل معلومات فراہم کی جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے