Home / تعلیم / ضلع کورنگی ،ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں سینئر افسران نظر انداز

ضلع کورنگی ،ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں سینئر افسران نظر انداز

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ضلع کورنگی کے میونسپل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں اندھیر نگری چوپٹ راج، سینئر افسران نظر انداز ، او پی ایس (ایکس کیڈر) افسر کو واپس اپنے محکمے میں بھیجے جانے کے سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود نیر اقبال ڈائریکٹر ایجوکیشن کے عہدے پربراجمان ہیں جبکہ ضلع کورنگی کے مختلف زونز میں من پسند جونیئر اور او پی ایس افسر کو ڈپٹی ڈائریکٹرز کے عہدے پر تعینات کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کورنگی کے میونسپل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اساتذہ جہاں10اور 15 فیصد ایڈ ہاک الاؤنس ، ہاؤس رینٹ، ٹائم اسکیل اور دیگرمیڈیکل سہولیات سے محروم ہیں تو دوسری جانب ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ضلع کورنگی کے چیئرمین نیئر رضا نے محکمہ تعلیم کے سینئر افسران کی حق تلفی کرتے ہوئے من پسند جونیئر افسران کو نوازنے کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے ۔ ضلع کورنگی کے میونسپل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں نیئر اقبال کو ڈائریکٹر تعینات کیا گیاہے جوسپریم کورٹ کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہے کیونکہ سپریم کورٹ اوپی ایس افسران کی تعیناتی کوغیر قانونی اور خلاف ضابطہ قرار دے چکی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی میں 14گریڈ کے جونیئر اسکول ٹیچر ( جے ایس ٹی ) خورشید عالم کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن شاہ فیصل زون تعینات کر رکھا ہے حالانکہ یہ پوسٹ 17گریڈ کی ہے ۔اسی طرح 9گریڈ کے اطہر منیر کو سپروائزر کا چارج دیدیا گیا جو خلاف قانون ہے کیونکہ اس عہدے کیلئے 14سے16گریڈ کا ہوناضروری ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ کورنگی کے میونسپل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زونز میں ایک او پی ایس افسر کو ڈپٹی ڈائریکٹراور ڈپٹی ڈائریکٹرکی 17 گریڈکی پوسٹ پر انسٹریکٹر کیڈر کے شخص کو تعینات کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ انسٹریکٹر کیڈر کا فرد کسی بھی انتظامی عہدے پر تعینات نہیں کیا جاسکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے