لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان پیرس فیشن ویک میں شرکت کے لیے فرانس کے دارالحکومت پیرس پہنچ گئی۔مشہور اداکارہ ماہرہ خان متعدد فیشن ویک سمیت دیگر انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرتی ہیں، فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہونے والے فیشن ویک میں انٹرنیشنل برانڈ L oreal کی نمائندگی کرنے کے لیے وہاں پہنچ گئی ہیں۔