Home / اسپورٹس / پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا میچ بارش کی نذر

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا میچ بارش کی نذر

کراچی(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دوپہر تین بجے شروع ہونا تھا ، ٹاس کا وقت ڈھائی بجے تھا تاہم تیز بارش کی وجہ سے ٹاس بھی نہ ہو سکا۔

تیز بارش کی وجہ سے نیشنل اسٹیڈیم تالاب کا منظر پیش کرنے لگا ، کھلاڑی ڈریسنگ روم میں بیٹھ کر بارش تھمنے کا انتظار کرتے رہے تاہم بارش رکنے کے باوجود گراؤنڈ کی آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث میچ منسوخ کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں یہ10سال بعد کوئی انٹرنیشنل مقابلہ ہونے والا تھا، واضح رہے کہ 2009 میں آخری بار سری لنکن کرکٹ ٹیم نے ہی کراچی میں ون ڈے میچ کھیلا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے