Home / جرائم و حادثات / پیٹی بند بھائیوں کی اہلکار سے ہی رشوت کی طلبی

پیٹی بند بھائیوں کی اہلکار سے ہی رشوت کی طلبی

کراچی ( رپورٹ:توقیراسلم) پولیس اہلکاروں نے اپنے محکمہ کے اہلکاروں کو بھی نہ بخشا ،کانسٹیبل کی 23 ماہ کی تنخواہ دینے کیلئے 30 فیصد کمیشن طلب کرلیا، متعلقہ کانسٹیبل کی جانب سے ڈی آئی جی ایسٹ اور ایس ایس پی ملیر کو تحریری درخواست جمع کرانے پر ایس ایس پی ملیر نے پیر کو طلب کرلیا ۔اطلاعات کے مطابق پولیس اہلکار وںاپنے ہی پیٹی بند بھائیوں کے ناسور بننے لگے ۔ پولیس کانسٹیبل جہانزیب عباسی PC/2781/4861 کو مورخہ 23-1-2017 جبری ریٹائرڈ کیا گیا تھا ۔ تاہم عدالتی حکم پر مورخہ 1-11-2018 کو دوبارہ بحال کردیا گیا ۔ جس کے بعد پولیس کانسٹیبل جہانزیب عباسی نے ایڈیشنل آئی جی نے تنخواہ کے حوالے سے درخواست کی گئی ۔جس پر ایڈیشنل آئی جی نے آرڈر نمبر SSP/ME.Z/DP1426/2019 کے تحت میری 23 ماہ کی تنخواہ بحال کی تھی ۔ جس میں ایس ایس پی ملیرآفس میں اپنی تنخواہ لینے گیا تو پولیس کانسٹیبل اظہر اور شاہد اکبر اکاؤنٹ نے مجھ سے مبینہ طور پر 23 ماہ کی تنخوا ہ ادا کرنے کیلئے کل تنخواہ کا 30 فیصد بطور رشوت طلب کررہے ہیں ۔پولیس اہلکار جہانزیب عباسی نے اخبار نو سے خصوصی گفتگو رکرتے ہوئے بتایا کہ مبینہ طور پر ایس ایس پی ملیر آفس میں موجود کانسٹیبل اظہر اور اکاؤنٹ شاہد اکبر میری پچھلی تنخواہ کی ادائیگی کیلئے 30 فیصد طلب کررہے ہیں میں نے دونوںنے متعدد بار تنخواہ ادا کرنے کے حوالے سے ہاتھ جوڑ کر درخواست کی مگر ان کا کہنا تھا کہ رشوت دیئے بناءکام نہیںہوا ۔ جس پر مجبور ا میں نے ایس ایس پی ملیر اور ڈی آئی جی ایسٹ کو درخواست ارسال کی ۔ جس پر ایس ایس پی ملیر نے مجھے پیر کو آفس میں بلایا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے