Home / پاکستان / کراچی کی قسمت جاگ اٹھی، آئندہ ہفتے سے سڑکیں دھلیں گی

کراچی کی قسمت جاگ اٹھی، آئندہ ہفتے سے سڑکیں دھلیں گی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم پر تنقیدکرنے والے جان لیں ادارہ امراض قلب ، چیسٹ پین یونٹ اور اسٹیٹ آف دی آرٹ سیٹلائیٹ یونٹ اٹھارویں ترمیم ہی کے مرہون منت ہیں کوئی چھاپے مارے یا گرفتاریاں کرے ہم کام کرتے ہیں۔اور کرتے رہیں گے ۔احتساب کے خلاف نہیں مگر احتساب بلا تفریق ہو۔کام اگر کہیں ہورہا ہے تو وہ سندھ صوبہ ہے۔آئندہ ہفتہ سے کراچی میں سڑکوں کی دھلائی شروع ہوجائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو گزری فلائی اوور کے نیچے قومی ادارہ امراض قلب (این آیی سی وی ڈی)کے تحت چیسٹ پین یونٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم پر تنقید کی جاتی ہے۔یہ چیسٹ پین یونٹ اٹھارویں آئینی ترمیم کا رزلٹ ہے۔پیپلزپارٹی فیڈریشن اور بائیس کروڑ عوام کی خدمت کررہی ہے۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ کراچی سندھ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔یہاں کے لوگ کسی کو بھی ووٹ دیں کام صرف پیپلزپارٹی نے کیا ہے۔یہ چیسٹ پین یونٹ شہریوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کررہے ہیں۔ لیاری میں چیسٹ پین یونٹ کو سیٹلائیٹ سینٹر میں تبدیل کررہے ہیں۔چییئرمین بلاول بھٹو زرداری خود اسکا اعلان اور افتتاح کرینگے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہاکہ وزیراعلی سندھ کی صفائی مہم جاری ہے۔کوئی نالوں میں کچرا اور بوریاں ڈالتا ہے تو اسکے خلاف قانون تو حرکت میں آئے گا۔عوام کچرا کچرا کنڈیوں میں ڈالیں ۔اگلے ہفتے سے سڑکوں کی دھلائی شروع ہوجائے گی ۔انہوں نے کہا کہ کوئی چھاپے مارے یا کوئی گرفتاریاں کرے ہم کام کرتے ہیں اور کام کرتے رہیں گے ۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی مزمت کرتے ہیں۔عمران خان کو یو ٹرن لینا ہے تو ادویات کی قیمتوں پر لیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے