Home / اسپورٹس / کسی ٹیم کو آسان نہیں لیا جاسکتا، سرفراز احمد

کسی ٹیم کو آسان نہیں لیا جاسکتا، سرفراز احمد

لاہور( اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ سری لنکن ٹیم کو آسان نہیں لیں گے بلکہ بھرپور تیاریوں کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گے۔ٹی ٹونٹی طرز کی کرکٹ میں کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں لیا جاسکتا، چاہے وہ آٹھویں نمبرکی ٹیم ہو یا نمبر ون، آئی لینڈرز نے ایک روزہ سیریز کے دوران عمدہ کم بیک کیا اور بعض مواقعوں پر گرین شرٹس کو ٹف ٹائم بھی دیا۔ٹی ٹونٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آگے جاکر پاکستانی ٹیم نے ٹی ٹونٹی مقابلوں میں زیادہ شرکت کرنی ہے ،ان میچز میں عوامی توقعات پر پورا اترنے کے لیے تین چار کھلاڑیوں کا دوبارہ کم بیک بھی ہوا ہے، احمد شہزاد اور عمر اکمل کو ٹیم میں واپس آنے پر مبارکباد دیتا ہوں، دونوں ایسے کھلاڑی ہیں جو اپنی کارکردگی سے پاکستانی ٹیم کو کامیابی دلوا سکتے ہیں ، میں ان سے اچھی کارکردگی کی امید رکھتا ہوں۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ ورلڈ کپ سے قبل تمام کھلاڑیوں کے ان کے نمبروں پر آزمایا لیا جائے۔مہمان ٹیم کے کے کپتان داسن شناکا نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی اچھا مقابلہ ہو گا، پاکستان ایک مشکل ٹیم ضرور ہے لیکن ہمارے کھلاڑی پرعزم ہیں اور جیتنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ سینئر کھلاڑی ٹیسٹ کھیلنے کیلئے پاکستان آئیں گے، آنے سے قبل انہوں نے سینئر کھلاڑیوں کو آمادہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور سکیورٹی اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ہمیں یہاں بہت اچھی سکیورٹی ملی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے