Home / پاکستان / سندھ حکومت نہیں چہرے تبدیل ہونے والے ہیں، گورنر سندھ

سندھ حکومت نہیں چہرے تبدیل ہونے والے ہیں، گورنر سندھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ سندھ میں حکومت تو نہیں البتہ چہروں کی تبدیلی متوقع ہے۔ گورنر ہاؤس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی سے کچرا اٹھانا سندھ حکومت اور میئر کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں شہر کی صفائی لوکل گورنمنٹ کی ذمہ دار ہوتی ہے مگر کراچی میں سنگل اتھارٹی نہ ہونے کی وجہ سے مسائل پیدا ہورہے ہیں اور ڈلیور کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان موجودہ سسٹم کو پٹڑی سے اتارنا چاہتے ہیں انہیں یہ بھی بتانا چاہیے کہ لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کی ذمہ داری کون پوری کرے گا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت کہیں نہیں جارہی‘ وہ پانچ سال پورے کرے گی۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ مولانا موجودہ نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں انکی خواہش پوری نہیں ہوگی، پی ٹی آئی کی عوامی خدمت کے اثرات بہت جلد سامنے آنا شروع ہونگے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت نہیں، بہت جلد کراچی میں ہماری کارکردگی سامنے آئیگی، ہم سے سوال کی بجائے سندھ حکومت سے پوچھا جائے کہ سندھ کے شہروں کا کیا ہوگا۔انہوںنے کہا کہ ہر کی صفائی کے لئے عام آدمی اپنا کردار ادا کرے، کچرہ اٹھانا شہری حکومت کا کام ہے، مضبوط مقامی حکومت ہی ایسے کام سرانجام دے سکتی ہے،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے