Home / پاکستان / غیر جمہوری احتجاج کا حصہ نہیں بنیں گے، بلاول بھٹو

غیر جمہوری احتجاج کا حصہ نہیں بنیں گے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے ایک بار پھرواضح کیا ہے کہ ملک کو نقصان پہنچانے والے کسی غیر جمہوری احتجاج کا حصہ نہیں بنیں گے،پاکستان پیپلز پارٹی اپنی جمہوری جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں،ہم کسی بھی صورت میں سمجھوتہ کرنے کیلئے تیار نہیں ہے ، مولانا فضل الرحمن کی کیسے اور کس حد تک مدد کر سکتے ہیں پیپلز پارٹی اجلاس میں فیصلہ کریگی ،مولانا فضل الرحمن 27 اکتوبر کو اسلام آباد آرہے ہیں،ہم بہت جلد جنوبی پنجاب کا رخ کریں گے،ہم ہر جمہوری احتجاج میں مولانا صاحب کا ساتھ دیں گے ، بس دھرنا معاملہ پر اختلاف ہے ، ہر ادارہ اپنی حدود میں رہے اور کسی کو دوسرو ں کی حدود میں مداخلت نہیں کر نی چاہیے۔جمعہ کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہماری بزنس کمیونٹی اتنی پریشان ہوچکی کہ وہ آرمی چیف کے پس چلے گئی۔انہوںنے کہاکہ ہر ادارہ اپنی حدود میں رہے ، دوسروں کی حدود مین مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے پارلیمان کو غیر فعال کردیا ہے،پاکستان پیپلز پارٹی اپنی جمہوری جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہم کسی بھی صورت میں سمجھوتہ کرنے کیلئے تیار نہیں ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے