Home / اسپورٹس / کھلاڑیوں سمیت کپتان کا رویہ بھی مایوس کن ہے، مصباح الحق

کھلاڑیوں سمیت کپتان کا رویہ بھی مایوس کن ہے، مصباح الحق

لاہور (اسپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کپتان سمیت بعض کھلاڑیوں کے رویوں سے مایوس نظر آنے لگے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کی قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سمیت دیگر کھلاڑیوں کے رویوں سے مایوسی کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ کھلاڑی ٹریننگ کے دوران جان چھڑانے کے لیے بہانے بازی کرتے ہیں۔ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں وہاب ریاض، عماد وسیم اور حارث سہیل کے نام لیے جا رہے ہیں ، سرفراز احمد نے بحیثیت کپتان ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا جس کی وجہ سے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو مایوسی ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ مصباح الحق کو شکوہ ہے کہ کئی کھلاڑی ٹریننگ کے لیے سنجیدہ نہیں اور پلان کے مطابق ٹریننگ بھی نہیں کرتے۔ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے کھلاڑیوں میں پروفیشنل ازم کا فقدان ہے اور ٹریننگ میں ڈسپلن نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق مصباح الحق کو یہ بھی شکوہ ہے کہ ٹیم مینجمنٹ کی ہدایات پر عمل نہیں کیا جاتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے