Home / پاکستان / ”جیفکو پلازہ“پر بلڈنگ کنٹرول کی پراسرار خاموشی

”جیفکو پلازہ“پر بلڈنگ کنٹرول کی پراسرار خاموشی

کراچی (رپورٹ:عمران علی شاہ ) قائد آباد مین نیشنل ہائی وے ایبٹ لیبارٹیز کے قریب جعلی لینڈسروے نمبر پر زیر تعمیر ”جیفکو پلازہ“ کی غیر قانونی تعمیرات اور بکنگ میں ملوث علاقے کے با اثر لینڈ مافیا نے سندھ کی حکمراں پارٹی کو بدنام کرنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی ایک انتہائی معتبر شخصیت کا بھی نام استعمال کر نا شروع کر دیا ہے۔دوسری جانب سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے تاحال ”این او سی برائے تشہیر و فروخت“ کے بغیر زیر تعمیر”جیفکو پلازہ“ کے خلاف کوئی کاروائی نا کرتے ہوئے شہریوں کے اربوں روپے داپگ لگوانے میں مبینہ جعلسازوں کی عملی معاونت شروع کر دی ہے۔ ایک فعال این جی او نےوزیر اعظم شکائت سیل، گورنر سندھ، رجسٹرار سپریم کورٹ اور چئیرمین نیب کو خطوط ارسال کر دئے۔ اس ضمن میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، محکمہ ریونیو ملیر،علاقے کے اسٹیٹ بروکرز اور دیگر ذمہ دار ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق قائد آباد میں ادویہ فیکٹری ایبٹ لیبارٹریزسے متصل زیر تعمیر منصوبے ”جیفکو پلازہ“ کی انتظامیہ پر الزام ہے کہ انہوں نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے این او سی برائے تشہیر و فروخت حاصل کئے بغیر ہی مزکورہ پلازہ کی تعمیر ات کا آغاز کر دیا اور من مانی قیمتوں پر یونٹس کی بکنگ و فروخت کی آڑ میںمعصوم شہریوں سے کروڑوں روپے اینٹ لئے ہیں۔ اس سلسلے میں” روزنامہ اخبار نو “میں تحقیقاتی خبروں کی اشاعت کے بعد متاثرہ الاٹیز نے اپنی رقوم کی واپسی کے لئے با اثر تحقیقاتی اداروں سمیت اعلی عدلیہ سے رجوع کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔مبینہ جعلساز ملزمان کسی بھی وقت زیر زمین جا سکتے ہیں۔اس ضمن میںاستفسار پر محکمہ ریونیو کے ذرائع نے اپنا نام ظاہر نا کرنے کی شرط پر بتایا کہ نقشے کی منظوری کے لئے پیش کی جانے والی اراضی کے سروے نمبر ہی دیہہ لانڈھی میں واقع ہونے کی تردید کر دی ہے۔ قانونی اور تعمیراتی ماہرین نے بلڈر کی جانب سے غلط سروے نمبر زکے ذریعہ مزکورہ پروجیکٹ کے نقشے کی منظوری کو کھلی جعلسازی کی واردات قرار دے دی۔ اس ضمن میں ” اخبار نو ‘ ‘ کی جانب سے تحقیقات کے دوران محکمہ ریونیو اور دیگر متعلقہ اداروں کے ذرائع نے” اخبار نو ‘ ‘ کو بتایا کہ سروے نمبر 445 دیہہ لانڈھی قائد آباد میں موجود نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ”جیفکو پلازہ“ دیہہ لانڈھی میں واقع ہے لیکن بلڈرز کی جانب سے نقشے کی منظوری کے لئے متعلقہ سرکاری اداروں کو دئے جانے والے لینڈ سروے نمبر 445 دیہہ لانڈھی کی بجائے تعلقہ ا براہیم حیدری میں واقع ہے۔ محکمہ ریونیو کے ذرائع کے مطابق مزکورہ سروے نمبر 455 سرے سے اس جگہ دیھ لانڈھی میں موجود ہی نہیں، محکمہ ریونیو کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دیھ لانڈھی میں سروے نمبر 445 کا ریکارڈ 1999 میں جعلسازی سے بنوایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق محکمہ ریونیو ملیر میں طاقتور سیاسی لینڈ مافیا سرکاری سرپرستی میں پوری طرح اثر انداز ہے، اور انہیں ملیر کے بعض سرکردہ سیاسی شخصیات کی بھی سرپرستی حاصل ہے، تاہم انتہائی کوششوں کے باوجود رابطہ ممکن نا ہونے کے باعث ”جیفکو پلازہ“ کے بلڈرز کا موقف نہ مل سکا۔ جونہی ان کا موقف ملا اسے بھی شامل اشاعت کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے