Home / پاکستان / عمران خان آج کراچی پہنچ رہے ہیں

عمران خان آج کراچی پہنچ رہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان آج 21 اکتوبر پیر کے ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔کراچی آمد کے بعد وزیر اعظم عمران خان حب میں چائنہ پاور پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے ۔وزیر اعظم عمران خان کے دورہ کراچی کا شیڈول جاری ،ترجمان سندھ حکومت سے ملاقات نہ ہونے کی تصدیق کردی گئی ۔نجی نیوز چینل کے مطابق وزیر اعظم عمران خان پیر کو کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم کے دورہ کراچی کے حوالے سے شیڈول جاری کردیا گیاہے اور شیڈول کی کاپی وزیر اعلی ہاس بھجوادی گئی ہے ۔وزیر اعظم کی سندھ حکومت کے کسی نمائندے سے ملاقات شیڈول نہیں ہے اور ترجمان سندھ حکومت کی وزیر اعظم سے ملاقات شیڈول نہ ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے ۔ وزیر اعظم سے گورنر سندھ عمران اسماعیل ، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کا وفدملاقاتیں کرے گا ۔ تحریک انصاف کے ارکان سندھ اسمبلی بھی وزیر اعظم سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ وزیر اعظم عمران خان چائنہ پاور حب جنریشن کا افتتاح بھی کریں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے