Home / صحت / جامعہ کراچی : طالبہ نے ماحول دوست سستی پلاسٹک تیار کرلی

جامعہ کراچی : طالبہ نے ماحول دوست سستی پلاسٹک تیار کرلی

کراچی ( رپورٹ : سید محمود اللہ ) جامعہ کراچی کی طالبہ نے سمندری خود رو پوردے سے ماحول دوست سستی پلاسٹک تیار کرلی۔ شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے استاد ڈاکٹر فیروز عالم کی زیر نگرانی طالبہ علینہ ہادی نے سمندری خود رو پودے ( ایلجی ) سے پلاسٹک تیار کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کے شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے استاد ڈاکٹر فیروز عالم کی زیر نگرانی طالبہ علینہ ہادی نے سمندری خود رو پودے (براؤن ایلجی ) سے پلاسٹک تیارکرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ سمندری خود رو پودا ایلجی سمندر کے اندر ہوتا ہے جس کی لمبائی 100سے120میٹر تک ہوسکتی ہے۔ سمندری خود رو پودا ( ایلجی ) دنیا بھر میں چار رنگ لال، کتھیی (براؤن) ، ہری اور پیلے میں پائی جاتی ہے۔ ڈاکٹر فیروز عالم نے تجربہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سمندرمیں پایا جانے والا پودہ ایلجی سے نکلنے والا ایلجینٹ ( سیا ل مادہ) جو کہ گوند کی طرح ہوتا ہے اس گوند سے طالبہ علینہ ہادی نے ماحول دوست پلاسٹک تیار کی ہے۔ اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ پلاسٹک ایک مخصوص درجہ حرارت پر پانی یا ہوا میں تحلیل ہوسکتا ہے اور اس سے آب و ہوا پر بھی کوئی مضر اثرات مرتب نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کراچی اور بلوچستان کے ساحلی پٹی پر وافر مقدا میں ایلجی میسر ہے اور وافر مقدار میں میسر آنے کی وجہ سے اس کی قیمت عام پلاسٹک کے برابر یا اس سے بھی سستی ہونے کے امکانات ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے سمندری کی آلودگی کو بھی انتہائی حد تک کم کیا جاسکتا ہے کیونکہ یہ خودرو پودا ساحل سمندر کر خراب اور الودہ کرنے کے علاوہ کسی کام نہیں آتا۔ واضح رہے کہ ہماری ساحلی پٹی 350نائٹکل میل (50ہزار کلو میٹر )پر محیط ہے اور اس کی سطح پر ایلجی وافر مقدار میں پائی جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے