Home / تعلیم / پروفیسر انوار احمد زئی اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے نیشنل کمشنر ایجوکیشن مقرر

پروفیسر انوار احمد زئی اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے نیشنل کمشنر ایجوکیشن مقرر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ضیاءالدین یونیورسٹی امتحانی بورڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور معروف دانشور پروفیسر انوار احمد زئی کو ان کی طویل تعلیمی خدمات کی روشنی میں پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشنکے نیشنل کمشنر ایجوکیشن مقرر کردیا گیا ہے۔ پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے ہیڈ آفس اسلام آباد سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پی بی ایس اے کے چیف کمشنر سرفراز داہانے پروفیسر انوار احمد زئی کی تعلیم اور اسکاؤٹنگ کے میدانوں میں قابل قدر خدمات کے پیش نظر انہیں اس منصب پر فائز کیا جارہا ہے تاکہ ملک میں تعلیم اور خصوصی طور پر بالغان کی تعلیم کو فروغ دیا جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے