Home / تازہ ترین / کراچی: کم عمر منشیات فروش کے ”آئس “ کے بارے میں اہم انکشافات

کراچی: کم عمر منشیات فروش کے ”آئس “ کے بارے میں اہم انکشافات

کراچی(رپورٹ:توقیراسلم )کراچی میں پھیلتا ہوا مہلک زہر آئس کہاں سے لایا جا رہا ہے ، کورنگی پولیس کے ہاتھوں گرفتارکم عمر آئس ڈیلر نے اہم انکشافات کر دئیے ، ملزم کی انٹروگیشن رپورٹ کے مطابق ملزم نے بلوچستان سے آئس خرید کر سرکاری نمبر پلیٹ کی گاڑی میں کراچی منتقل کی کرنے کا انکشاف کر ڈالا،تفصیلات کے مطابق کراچی میں مہلک زہر آئس کہاں سے لائی جارہی ہے انکشاف ہوگیا،کورنگی پولیس کے ہاتھوں گرفتار آئس ڈیلر فہد بلوچ نےتفتیش میں انکشافات کر دیا کم عمر ملزم کی انٹیروگیشن رپورٹ کے مطابق ملزم فہد بلوچ نے بلوچستان میں آئس پنچگور میں حسن نامی ایرانی آئس ڈیلر سے خرید کر سرکاری نمبر پلیٹ کی گاڑی میں کراچی منتقل کی اے این پی سے تعلق رکھنے والاملزم فہد بلوچ کا گینگ چار ساتھیوں پر مشتمل ہے، اٹھارہ سالہ ملزم کے گینگ میں سہیل ،ماما،ثنا میمن اور محمد نواز شامل ہیں،گرفتار ملزم فہد بلوچ کے ماموں بلوچستان لیویز میں اعلی عہدے پر فائز ہیں،ملزم فون کے زریعے گیسٹ ہاوسز اور فارم ہاوسز پر مخصوص اور جاننے والے لوگوں کو کلو اور پاو کی مقدار میں آئس فراہم کرتا تھا،جس سے منافع زیادہ اور رسک کم ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے