Home / تازہ ترین / مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی کال

مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی کال

سرینگر ۔۔۔مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے (آج) 27اکتوبربروز اتوار مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی کال دی ہے تاکہ بھارت کو یہ واضح پیغام دیا جاسکے کہ کشمیری اپنی سرزمین پر اسکے غیر قانونی قبضے کو مسترد کرتے ہیں۔ بھارتی فوجیوں نے 27اکتوبر 1947ءکو جموںوکشمیر پریلغار کر کے کشمیریوں کی خواہشات کے بر عکس اورتقسےم برصغیر کے اصول و ضوابط کے خلاف اس پرزبردستی قبضہ کےاتھا۔ کشمیر میڈےا سروس کے مطابق سید علی گیلانی کے ترجمان سید عبداللہ گیلانی کی طرف سے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ سید علی گیلانی نے27اکتوبر 1947کو کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر سے باہر رہنے والے کشمیریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ حل طلب تنازعہ کشمیر اور مقبوعہ علاقے میں رہنے والے لوگوں کی مشکلات کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کیلئے 27اکتوبر کو مظاہرے کریں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جموںوکشمیر پر اپنا غیر قانونی قبضہ برقرار رکھنے کیلئے کشمیریوں کو بہیمانہ قتل عام ،جبری گرفتاری، ظلم و تشدد اور دیگر ظالمانہ ہتھکنڈوں کا نشانہ بنارہا ہے ۔ سید علی گیلانی نے کہا کہ تاریخ شاہد ہے کہ کسی بھی قوم کو طویل عرصے تک ان ظالمانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے محکوم نہیں رکھا جاسکاہے اور کشمیری عوام کسی بھی صورت میں بھارت کے غیر قانونی تسلط کو ہرگز قبول نہیں کریںگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے