Home / پاکستان / سندھ حکومت لوگوں کی حفاظت کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، ارسلان تاج

سندھ حکومت لوگوں کی حفاظت کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، ارسلان تاج

کراچی (اسٹاف رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءو رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر ، ارسلان تاج نے اپنے مشترکہ جاری کردہ بیان میں سندھ حکومت کی امن امان کے حوالے سے پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اس موقع پر ریاض حیدر کا کہنا تھا کہ پنوعاقل کے گاؤں میں مدرسے کے اندر معصوم بچی سے زیادتی کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے بچیوں اور بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے یقینا انسانیت سے تعلق نہیں رکھتے زیادتی کے واقعات میں اضافہ انتہائی تشویشناک ہے سندھ پولیس کے کرپٹ افسران بچی کا مقدمہ تک درج کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں بچی کے ورثاءانصاف کے لیے منتظر ہیں ،سندھ وزیراعلیٰ اور آءجی سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعے کا نوٹس لیکر متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے اور وحشی صفت انسان کو عبرتناک سزا دی جائے زارا منگی سمیت کئی معصوم تاحال انصاف کے منتظر ہیں ۔ اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج نے کندھکوٹ میں گشت کے دوران پولیس موبائلز پر ڈاکووں کی فائرنگ کے واقعے پر مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں کچے کے علاقوں میں آپریشن کے لیے رینجرز کی مدد لی جائے آپریشن کا دائرہ وسیع کرکے رینجرز کو اختیارات دیے جائیں ڈاکووں کے سہولت کاروں کو بھی پکڑنے کی ضرورت ہے آئے دن امن امان کی خراب صورتحال سندھ حکومت کے لیے افسوسناک صورتحال ہے سندھ حکومت لوگوں کی حفاظت کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ارسلان تاج نے مطالبہ کیا کہ ڈی جی رینجرز واقعات پر نوٹس لیکر کاروائی کریں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے