Home / پاکستان / سندھ بھر میں چوبیس گھنٹے کےلئے ڈبل سواری پر پابندی

سندھ بھر میں چوبیس گھنٹے کےلئے ڈبل سواری پر پابندی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر چوبیس گھنٹے کے لئے پابندی عائد کردی اس ضمن میں پابندی کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ڈبل سواری پر پابندی چپ تعزیہ جلوسوں کے سلسلے میں لگائی گئی ہے جسکا اطلاق پانچ نومبر کی رات بارہ بجے سے ہوگیا ہے حکم نامے کے مطابق کراچی کے چھ اضلاع سمیت حیدرآباد، لاڑکانہ، خیرپور، سکھر، میرپورخاص ، جامشورو، شہید بےنظیرآباد اور نوشہروفیروز میں بھی موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ ڈبل سواری پر پابندی کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کی غرض سے عائد کی گئی ہے۔ نوٹیفیکشن کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار، بزرگ شہری، خواتین، معزور افراد، بارہ سال سے کم عمر کے بچے اور صحافی پابندی سے مستثنیٰ ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے