Home / پاکستان / نوازشریف کی رہائش گاہ پر انتہائی نگہداشت یونٹ قائم

نوازشریف کی رہائش گاہ پر انتہائی نگہداشت یونٹ قائم

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی صحت سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ محمد نوازشریف کے علاج کے لئے ان کی رہائش گاہ پر انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) قائم کردیاگیا،نوازشریف کی صحت کی نازک صورتحال پرڈاکٹز نے ملاقاتوں پر مکمل پابندی عائد کردی ۔ ایک بیان میں مریم اور نگزیب نے بتایاکہ ڈاکٹرز نے مریم نوازشریف کو والد کی صحت کی بناءپر سخت حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ آئی سی یو میں وینٹی لیٹر(مصنوعی تنفس) اور کارڈیک آئی سی یو کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ محمد نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کاؤنٹس کم ہونے کے باعثHospital Acquired انفکشن ہونے کا شدید خطرہ ہے ۔ڈاکٹرز نے طبی خطرات کے پیش نظر نوازشریف کے لئے گھر پر خصوصی میڈیکل یونٹ بنانے کی تجویز دی تھی ،ڈاکٹر عدنان کی زیر نگرانی شریف میڈیکل سٹی ہسپتال نے نوازشریف کی رہائش گاہ پر انتہائی نگہداشت یونٹ قائم کیا ،آئی سی یو میں ڈاکٹرز 24 گھنٹے موجود رہیں گے،ڈاکٹرز کی ہدایت پر نوازشریف کو انتہائی نگہداشت میں رکھا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے