Home / پاکستان / پاکستان کشمیر کے بغیر ادھورا ہے،فردوس عاشق اعوان

پاکستان کشمیر کے بغیر ادھورا ہے،فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معاو ن خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان و آزاد کشمیر کے عوام مقبوضہ کشمیریوں کے ساتھ ہیں،پاکستان کا وجود کشمیر کے بغیر ادھورا ہے،ہم نے اپنی موثر سفارتکاری و میڈیا کے زریعے باربار عالمی ضمیر کو جھنجوڑنا ہے،کوئی پاکستانی کشمیریوں کو دکھ او رتکلیف میں نہیں دیکھ سکتا،کشمیریوں کو جدوجہد آزادی میں کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔یوم شہداءجموں کی تقریب سے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان و آزاد کشمیر کے عوام مقبوضہ کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم کشمیری بہن بھائیوں کے دکھ درد کو محسوس کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ آج یوم شہداءجموں ہیں، ان کی قربانیوں سے یہ تحریک آزادی زندہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کا وجود کشمیر کے بغیر ادھورا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر کا مقدمہ جس انداز میں اس حکومت نے عالمی فورمز پر اجاگر کیا ہے شاید بہتر سالہ ملکی تاریخ میں ایسا نہیں ہوا۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے یو این جنرل اسمبلی سمیت ہر عالمی فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑا ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے دنیا میں ہندوستان کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ حکومت، پاک فوج اور پوری قوم کشمیریوں کی تحریک آزادی کے ساتھ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے