Home / صحت / پاکستانی ماہرین نے سانپ کے زہر کوختم کرنے کی ویکسین تیار کرلی

پاکستانی ماہرین نے سانپ کے زہر کوختم کرنے کی ویکسین تیار کرلی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماہرین نے سانپ کے زہر کوختم کرنے کی ویکیسن تیار کرلی ہے، پاکستان میں سالانہ 40 ہزار سے زائد افراد سانپ کے کاٹے کا شکار ہوتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے پروفیسرز اور ماہرین نے کارنامہ کر دکھایا اور سانپ کے زہر کوختم کرنے کی ویکیسن کا کامیاب تجربہ مکمل کر لیا ہے، جس کے بعد ڈاؤ یونیورسٹی بھی سانپ کے کاٹے کی ویکسن تیار کرسکے گی۔پاکستان میں سالانہ 40 ہزار سے زائد افراد سانپ کے کاٹے کا شکار ہوتے ہیں اور سانپ کا ڈسنا 10 ہزار سے زائد افراد کی اموات کی وجہ بنتا ہے ، پاکستان سالانہ 50 ہزار اے ایس وی وائلز درآمد کرتا ہے۔ماہرین کے مطابق ریپ کو ویکیسن کے لائسنس کےلیے درخواست دے دی ہے۔خیال رہے سانپ کا زہر انسان کے لیے بہت خطرناک ہوسکتا ہے تاہم اگر متاثرہ شخص کو بروقت طبی امداد دی جائیں تو اس کی جان کو محفوظ بھی بنایا جاسکتا ہے۔عام طور پر سانپ انسانی جسم کے دو حصوں ٹخنے یا ہاتھ پر کاٹتا ہے جس کے بعد پنڈلی یا کاندھے میں زہر پھیلنے کی علامات واضح ہوجاتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے