Home / پاکستان / خواتین کع ڈبل سواری کی اجازت ہوگی

خواتین کع ڈبل سواری کی اجازت ہوگی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی سمیت سندھ بھر میں خواتین کو موٹر سائیکل پر مشروط سفر کی اجازت ملتے ہی شہر قائد میں بدھ کی صبح سویرے ہی خواتین اپنے والد، شوہر، بھائی، بیٹے کے ساتھ موٹر سائیکل پر سفر کرنے لگیں۔سندھ حکومت کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ خواتین سے باہر نکلنے کا جواز پوچھ کر انہیں جانے دیا جائے گا۔اجازت ملنے کے بعد شہر میں صبح سویرے خواتین موٹرسائیکل پر سفر کرتی نظر آئیں، جبکہ کچھ افراد اور پولیس اہلکار بھی ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرتے دکھائی دیئے۔سندھ کے وزیراطلاعات ناصر حسین شاہ نے اس ضمن میں کہاکہ خواتین کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری کی اجازت دے دی ہے۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے ڈبل سواری کرنے والوں کے ساتھ پولیس کے رویے کا نوٹس لیا ہے تاہم پولیس کو موٹر سائیکل پر سوار خواتین کو مناسب جواز بتانے پر سفر کی اجازت دے دی ہے ناصر شاہ نے کہا کہ ڈبل سواری کرنے والے دوسرے افراد کو اتار کر موٹر سائیکل سوار کو جانے کی اجازت دینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر کوئی ڈبل سواری کرتا ہے تو اسے ایک گھنٹے کے لیے روک لیا جائے اور اس کے بعد جانے دیا جائے، حکومت نہیں چاہتی کہ عوام کے ساتھ زیادتی ہو۔صوبائی وزیر نے سندھ کے عوام سے اپیل کی ہے کہ گھروں سے بغیر اشد ضرورت کے نہ نکلیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے