اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیراعظم عمران خان نے انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کی مدد سے لاک ڈاو ان سمیت دنیا بھر کیلئے امتحان ہے، بھارت، بنگلا دیش اور افریقا جیسے ممالک مشکل سے دوچار ہیں ،ہمیں قوم بن کر اس امتحان سے نبرد آزما ہونا پڑے گا،لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے ملک میں بیروزگاری بڑھی، ہمیں لاک ڈاو¿ن کے ساتھ کاروبار بند نہیں کرنے چاہیے تھے،کسی ملک یا عالمی ادارے نے ایک ڈالر بھی مدد نہیں کی، زرمبادلہ اور ٹیکس گرگیا، کاروبار بند ہوگئے پاکستان کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، ہمیں صرف غیرملکی قرضوں پر شرح سود کی ادائیگی میں ایک سال کی چھوٹ ملی ہے،جنہوں نے کرپشن سے پیسہ بنایا وہ آزاد میڈیا سے خوفزدہ ہیں، 2008 کے بعد کرپٹ لوگ حکومت میں آئے اور کرپشن چھپانے کیلئے میڈیا کو استعمال کیا گیا ،ہالی وڈ اور بالی وڈ فحاشی پھیلا رہے ہیں اور یہ فحاشی خاندانی نظام کو تباہ کر رہی ہے۔وزیر اعظم نے کہاکہ لاک ڈاﺅن کی وجہ سے ہمارا کمزور طبقہ مشکل میں آگیا ہے‘
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں کمی آگئی ۔وزیراعظم عمران خان نے ٹریس اینڈ ٹریک سسٹم متعارف کرانے کا اعلان کیا اور کہا کہ آئی ایس آئی کے ساتھ مل کر ٹریس اینڈ ٹریک سسٹم پورے پاکستان میں شروع کریں گے، جس علاقے میں کورونا ہو، صرف اسے لاک ڈاو¿ن کیا جائے گا، باقی میں کاروبار چلتا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ آہستہ آہستہ لاک ڈاﺅن کھول رہے ہیںتاہم اس میں وقت لگے گا۔انہوںنے کہا کہ عزت اور ذلت سب اللہ کی طرف سے ہے،اگرکوئی یہ سمجھے کہ وہ دوسرے کو ذلت دے گا تو وہ غلطی پر ہوگا۔انہوںنے کہاکہ اگر انسانوں کے ہاتھ میں عزت اور ذلت ہوتی توسارے پیسے والے ہی عزت دار کہلاتے، اللہ حق کے ساتھ ہے، سچ کو زیادہ دیر دبایا اور چھپایا نہیں جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 30 اکتوبر کے جلسے میں لوگوں کو بہت ریٹنگ ملی، تحریک انصاف پہلی جماعت ہے جس نے سوشل میڈیا کو اپنایا، میں نے عارف علوی کے ساتھ مل کر سوشل میڈیا ٹیم بنوائی اور انہیں متحرک کیا۔