Home / پاکستان / ملک میں کرونا کیسز سوچ سے بھی کم ہیں،عمران خان

ملک میں کرونا کیسز سوچ سے بھی کم ہیں،عمران خان

اسلام آباد (بیورو رپورٹ)وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر مکمل لاک ڈا ئون کی مخالفت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز ہماری سوچ سے کم ہیں، وبا کب تک چلے گی کہنا مشکل ہے،جب تک اس کی ویکسین تیار نہیں ہوتی اس وقت تک ساری دنیا کو بہت سوچ سمجھ کر چلنا ہوگا



¿ ایس ایم ایس سروس شروع کررہے ہیں، بےروزگاری افرادہمیں یس ایم ایس کرسکتے ہیں، ٹائیگرفورس کے ذریعے معلومات اکھٹی کریں گے، کورونا فنڈ میں عطیہ کیے گئے ایک روپے کو 5 گنا کرکے بیروزگار افراد کو دیں گے، بیرون ملک پاکستانی ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں،تمام سفارتخانوں کو بیرون ملک پاکستانیوں کی مدد کا کہہ دیا ہے ۔ جمعرات کو کورونا وائرس کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں اموات کی شرح ہمارے خدشات سے کم ہے کیونکہ خدشہ تھا کہ اب تک انتہائی نگہداشت یونٹس بھرجائیں گے تاہم ایسا کچھ نہیں ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کوئی بھی نہیں کہہ سکتا کہ یہ کورونا وائرس کب تک چلے گا جب تک اس کی ویکسین تیار نہیں ہوتی اس وقت تک ساری دنیا کو بہت سوچ سمجھ کر چلنا ہوگا۔عمران خان نے کہا کہ ہم سب کو پہلے دن سے احساس ہے کہ جب لاک ڈاو


¿ن ہوگا تو یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور، ریسٹورنٹس میں کام کرنے والے ویٹرز، ٹیکسی، رکشہ چلانے والے ڈڑائیورز سب سے زیادہ متاثر ہوں گے اس کے لیے ہم نے سب سے پہلے ایمرجنسی احساس پروگرام شروع کیا۔وزیراعظم نے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہ دنیا میں کہیں بھی مستحق افراد کو اتنا زیادہ پیسہ تقسیم نہیں کیا گیا جو ایمرجنسی احساس پروگرام کے تحت کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کے لیے فخر کی بات ہے کہ ایک ایسا پروگرام آیا جس میں کوئی امتیاز نہیں کیا گیا، کوئی سیاسی مداخلت نہیں تھی صرف اور صرف ڈیٹا دیکھا گیا کہ غریب طبقہ کون ہے، سب سے زیادہ رقم سندھ میں دی گئی۔عمران خان نے کہا کہ مجھے خوشی ہوئی کہ مشکل حالات میں مستحق افراد کو پیسے دیے گئے، اب تک 66 لاکھ خاندانوں میں 81 ارب روپے تقسیم کیے گئے ہیں اور کوشش ہے کہ 7 سے 10 روز میں ایک کروڑ 20 لاکھ لوگوں تک تک پہنچ جائیں۔

دریں اثناءوزیراعظم عمران خان نے کہا ہے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اتنے ڈرپوک نکلے کہ کورونا کی وجہ سےپورا ملک بند کر دیا،وزارت سائنس وٹیکنالوجی میں بہت پوٹینشل ہے، جو ملک نیوکلیئرہتھیار بنا سکتا ہے اس کےلئے وینٹی لیٹر بنانا کون سا مشکل کام ہے؟ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ ہر چیزکو امپورٹ کریں،ہمیں اپنے ہسپتال درست کرنے ہیں ، پہلے سارے لوگ علاج کرانے باہر جاتے تھے اب تو یہ لوگ باہر بھی علاج نہیں کرا سکتے،جب تک وزراءسرکاری ہسپتالوں میں علاج نہیں کرائیں گے ہسپتال بہتر نہیں ہونگے،ڈیڑھ سال ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے میں گزرگیا اب قوم کو ایک ویژن دیں گے۔

 جمعرات کو عمران خان نے کامسٹیک میں طبی مصنوعات کی نمائش کا دورہ کیا اور اس موقع اپنے خطاب میں کہا کہ خود اعتمادی لوگوں کو مشکلات سے نبرد آزما ہونے کے قابل بناتی ہے اور جب قوم خود پر اعتماد کرنا شروع کر دیتی ہے تو آگے بڑھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت سائنس وٹیکنالوجی میں بہت پوٹینشل ہے، جو ملک نیوکلیئرہتھیار بنا سکتا ہے اس کےلئے وینٹی لیٹر بنانا کون سا مشکل کام ہے؟ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ ہر چیزکو امپورٹ کریں۔انہوںنے کہاکہ ہمیں اپنے ہسپتال درست کرنے ہیں اور انہیں بہتر بنانا ہے، پہلے سارے لوگ علاج کرانے باہر جاتے تھے اب تو یہ لوگ باہر بھی علاج نہیں کرا سکتے۔عمران خان نے کہا کہ جب تک وزراءسرکاری ہسپتالوں میں علاج نہیں کرائیں گے ہسپتال بہتر نہیں ہونگے۔

 وزیر اعظم نے کہاکہ پیسے والے لوگ سرکاری ہسپتالوں میں جانے کا سوچتے بھی نہیں، آج صاحب اقتدار چاہیں تو بھی بیرون ملک علاج نہیں کرا سکتے۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مودی سرکار کورونا وباءکی آڑ میں فاشسٹ آر ایس ایس کے ہندوتوا نظریئے کے تحت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے،بی جے پی کی حکومت مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں کی نسل کشی کے ساتھ ساتھ متنازعہ علاقے میں جغرافیائی تبدیلیاں کر رہی ہے،عالمی برادری بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم، جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا نوٹس لے۔ جمعرات کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا وباءکی آڑ میں مودی سرکار فاشسٹ آر ایس ایس کے ہندوتوا سوچ پر عمل پیرا ہے، ہندتوا نظریہ کے تحت بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم جاری رکھے ہوئے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے