راولپنڈی(بیورو رپورٹ)بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشتگردوں کے حملے میں پاک فوج کے ایک افسر سمیت 6 فوجی اہلکار شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں معمول کی پٹرولنگ سے واپسی پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی)سے حملہ کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق حملے میں پاک فوج کا ایک افسر اور 5 جوان شہید ہوگئے۔ جبکہ ایک جوان زخمی ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں حافظ آباد کے میجر ندیم عباس بھٹی، میانوالی کے نائیک جمشید، تونسہ شریف کے لانس نائیک تیمور، اٹک کے لانس نائیک خضر حیات، مردان کے سپاہی ساجد اور تونسہ شریف کے سپاہی ندیم شامل ہیں
